ETV Bharat / state

Munger Ganga Bridge: وزیر اعلیٰ نے مونگیر میں گنگا ندی پر ریل و سڑک پل کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ مونگیر گنگا ریل و سڑک رابطہ سڑک سے لوگوں کو آمد و رفت میں بہت سہولت ہوگی۔ اس موقع پر یہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی اور ویڈیو کانفرنسنگ سے جڑے لوگوں کا میں استقبال کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے پہلے وزیر اعلیٰ کرشن بابو کے نام پر مونگیر گنگا ریل و سڑک پل کا نام سری کرشن سیتو رکھا گیا ہے Munger Ganga Bridge Finally Opens

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 2:13 PM IST

وزیر اعلیٰ
وزیر اعلیٰ

مونگیر: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سڑک، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج مشترکہ طور سے مونگیر میں 696 کروڑ روپے کی لاگت سے 14.5 کیلو میٹر طویل این ایچ 333 بی کے تحت گنگاندی پر ریل و سڑک پل (سری کرشن سیتو) کے رابطہ سڑک پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔

اس پروجیکٹ کے افتتاح ہو نے سے مونگیر ،کھگڑیا کے درمیان فاصلہ 100 کیلو میٹر اور مونگیر بیگو سرائے کے درمیان فاصلہ 20 کیلومیٹر کم ہو گیا ہے ۔ مونگیر میں مادھو کیتا ،چنڈیکا استھان واقع لال دروازہ میں منعقد عوامی جلسہ کیلئے بنائے گئے اسٹیج پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری سڑک تعمیرات مسٹر پرتئے امرت نے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا ۔ وزیر اعلیٰ کے سامنے تقریب میں گنگا ندی پر مونگیر میں تعمیر ریل و سڑک پل (سری کرشنا سیتو) پر مبنی فیچرفلم دیکھائی گئی۔

اس موقع پر منعقدہ افتتاحی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں آپ لوگ بڑی تعداد میں آئے ہیں۔ میں آپ تمام لوگوں کا خیر مقدم کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی یہ تیسری لہر ہے ۔ بہار اور ملک میں گزشتہ دو برسوں سے جبکہ پوری دنیا میں 3 برسوں سے کورونا انفیکشن کا حملہ ہے ۔ اس لیے ہم سب کو ہمیشہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ ابھی پورے بہار میں کوروناانفیکشن کے ایکٹیو کیس کی تعداد کم ہو کر 1ہزار659 ہو گئی ہے جبکہ مونگیر ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد صرف 13 ہے ۔ کورونا کی تیسری لہر کے دوران اس سے انفیکٹیڈ مریض بہت کم وقت میں صحت یاب ہو جارہے ہیں ۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ کورونا انفیکشن کی زد میں آنے والے مریض جلدہی صحت ہو جارہے ہیں لیکن ابھی بھی آپ تمام لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ آپ تمام سے میری درخواست ہے کہ کورونا ٹیکا کی دو نوں ڈوز لیں ۔ آپس میں دوری بنا کر رکھیں اور ماسک کااستعمال ضروری کریں ۔ اب 15 سال کے تمام لوگوں کو ٹیکا لگایا جا رہا ہے ۔ اس لیے کوئی چھوٹے نہیں ، اس کا خاص خیال رکھیں ۔کورونا سے تمام لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

مزید پڑھیں:نتیش کمار کی وزیراعظم سے متعدد امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج مونگیر گنگا ریل و سڑک رابطہ سڑک کاافتتاح ہوا ہے ، اس لیے لوگوں کو آمدو رفت میں بہت سہولت ہو گی ۔ اس موقع پر یہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی اور ویڈیو کانفرنسنگ سے جڑے لوگوں کا میںدل سے استقبال کر تا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے پہلے وزیر اعلیٰ کرشن بابو کے نام پر مونگیر گنگا ریل و سڑک پل کا نام سری کرشن سیتو رکھا گیا ہے ۔ 26 جنوری 2002 کو اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہار ی واجپئی نے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ اس کے ایک دن قبل 25جنوری کو یہاں آکر ہم نے اس کا معائنہ کیا تھا ۔ اس وقت ہم اٹل بہار ی واجپئی جی کی حکومت میںریل کے وزیرتھے ۔ مرکزسے اجازت ملنے کے بعد ہم لوگوں نے وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہار ی واجپئی جی سے اس کا سنگ بنیاد رکھنے کی گزارش کی تھی ۔ سنگ بنیاد ہو نے کے وقت یہاں کے لوگوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا تھا ۔ اسوقت ہمنے کہا تھا کہ خوشی کے اس موقع پر رات میں تمام لوگ اپنے گھروں میں دیا جلا کر اس کا اظہار کریں ۔ سنگ بنیاد کے دن 26جنوری 2002 کو یہاں کے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں دیپ جلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیاتھا ۔ پہلے مونگیر کمشنری کے لوگوں کو گنگا ندی سے گزر کر اپنا تمام کام کر نا پڑتا تھا ، جس سے لوگوں کو بہت پریشانی ہو تی تھی ۔ تقریب میں موجود لوگوںسے گزارش کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب مونگیر گنگا ریل و سڑک پل بنانے کی منظوری ملی تھی تو آپ سب نے اپنے گھروں میں چراغ جلا یاتھا اس لئے آج ممکن ہو تو افتتاح کے اس موقع پر پھراپنے اپنے گھروں میں دیا جلا کر اپنی خوشی کا اظہار کریں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.