ETV Bharat / state

بہار میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم - سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیو کمار مشرا

گیا میں کئی گھنٹوں تک پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری رہا۔ اس دوران نکسلی آخرکار بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

بہار میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 9:29 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے لوٹوا کے جنگلات میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان گھنٹوں تصادم جاری رہا، اور دونوں اطراف سے کئی راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں۔

بہار میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم

اس مقابلے میں دونوں طرف گولیوں کا تبادلہ ہوا لیکن نکسلی جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے، اور نکسلیوں کے ہاتھوں چھوڑی گئی بہت سی اشیاء کو پولیس نے ضبط کرلیا۔

اس سلسلے میں گیا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیو کمار مشرا نے بتایا کہ لوٹوا کے جنگلوں میں سی آر پی ایف اور پولیس کے ذریعہ سرچ آپریشن چلایا جارہا تھا، اس دوران پولیس کو دیکھ کر نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی۔

گیا میں کئی گھنٹوں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم کے بعد نکسلی آخرکار بھاگنے میں کامیاب ہوگئے

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور متعدد راؤنڈ فائر کیے، جس کے بعد دونوں اطراف سے گھنٹوں تک گولیاں چلائی گئی، لیکن نکسل جنگل کا فائدہ اٹھاکر موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ جائے واردات سے پولیس نے نو موبائل، ایک واکی ٹاکی، ایک ریڈیو اور کھانے کی اشیاء برآمد کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ اے کے 47، ایس ایل آر، اناساس رائفل کی گولیوں کے متعدد کھوکھے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ پولیس نکسلیوں کی تلاش میں سرگرم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.