راشٹریہ جنتا دل یوتھ ونگ کے ریاستی صدر قاری شعیب انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے بھاگلپور پہنچے۔
اس موقع پر قاری شعیب نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ آر جے ڈی کے یوتھ ونگ پورے بہار میں چالیس لاکھ نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر رکن سازی مہم چلا رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں قاری شعیب نے کہا کہ جو لوگ لالو راج کو جنگل راج کہتے تھے آج ان ہی کے راج میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ قتل، اور ریپ کی واردات ہر روز سامنے آرہی ہے۔ ایسے شرمناک واقعات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالا جا رہا ہے، سچ تو یہ ہے کہ بہار میں لاء اینڈ آڈر ختم ہو چکا ہے، لوگوں کے دلوں میں قانون کا کوئی خوف نہیں ہے۔ نتیش حکومت ایسے مجرموں کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔
قاری شعیب نے کہا کہ بہار کی عوام نتیش کمار کی دوہری پالیسی کو سمجھ رہی ہے جو آنے والے اسمبلی انتخابات میں سبق سکھائے گی۔
قاری شعیب نے یہ بھی دعویٰ کیا کے اس ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی اتحاد پانچوں سیٹوں پر جیت درج کریگی ۔