بہار کے جموئی سے رکن پارلیمان اور لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما چراغ پاسوان آج آشرواد یاترا کے تحت گیا دورہ پر ہیں، اس دوران انہوں نے کوتوالی تھانہ سے متصل حضرت عثمان شہید رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چادر پوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے آشرواد یاترا کے تعلق سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'عوام سے انہیں بے پناہ محبت مل رہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کی پارٹی بہار کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔
آشرواد یاترا کے دوران چراغ پاسوان نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ 'بہار قتل، لوٹ، اغوا جیسے سنگین جرم کا اڈہ بن چکا ہے اور یہاں کی حکومت ان وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہے۔
واضح رہے کہ چراغ پاسوان آشرواد یاترا کے چوتھے مرحلے کا آغاز آج شہر گیا سے کیا ہے، اب یہاں سے وہ نوادہ ضلع اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا آبائی ضلع نالندہ کے لیے روانہ ہوں گے۔