ETV Bharat / state

بھاگلپور: بچوں کو آرٹ بنانے کی تربیت دی گئی - بچوں کو آرٹ بنانے کی تربیت دی گئی

بہار کے ضلع بھاگلپور میں پریدھی پیس کی جانب سے آرٹ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے بہت ہی دلکش اور خوبصورت آرٹ بنا کر سب کا دل جیت لیا۔

بچوں کو آرٹ بنانے کی تربیت دی گئی
بچوں کو آرٹ بنانے کی تربیت دی گئی
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:44 PM IST

ریاست بہار میں سلک سٹی کے نام سے مشہور ضلع بھاگلپور میں واقع کلاکیندر میں مارچ کے پہلے ہفتہ کو پیس پریدھی کی جانب سے خواتین ہفتہ کے نام سے منایا جا رہا ہے اور اس کے تحت مختلف پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

بچوں کو آرٹ بنانے کی تربیت دی گئی
بچوں کو آرٹ بنانے کی تربیت دی گئی

اسی کڑی کے طور پر آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں کو آرٹ بنانے کی تربیت دی گئی۔ اس ورکشاپ میں بچوں اور بچیوں نے خواتین کے جذبات سے متعلق دلکش اور خوبصورت آرٹ اور پینٹنگ بنا کر اپنے جذبات کی ترجمانی کرنے کی کوشش کی اور معاشرے میں عورت کے تئیں پیغام دینے کی کوشش کی۔

بچوں کو آرٹ بنانے کی تربیت دی گئی

اس ورکشاپ میں درجنوں بچوں نے شرکت کی اور آرٹ کی باریکی جاننے کی کوشش کی۔

ان لوگوں کا کہنا تھا کہ معاشرے نے کافی ترقی کرلی ہے۔ عورتوں نے سماج کے ہر شعبہ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے باجود عورتوں کو مردوں کے مساوی حقوق دینے کے لیے ہمارا معاشرہ ذہنی طور پر تیار نہیں ہے۔ لہذا معاشرے کے لوگوں کے ذہنوں میں جب تک تبدیلی نہیں آئے گی اس وقت تک عورتوں کے ساتھ اسی طرح نا انصافی اور امتیاز برتا جاتا رہےگا۔

بچوں کو آرٹ بنانے کی تربیت دی گئی
بچوں کو آرٹ بنانے کی تربیت دی گئی

اس آرٹ ورکشاپ میں منی شری، دیویا، سارتھک بھرت، گلشن، وشنو کومل، مسکان، سنتوش، امن، ابھیشیک، لاڈلی راز، موہن کمار، اسنیہا، پشپانجلی رائے، مینا دیوی، بیوٹی، جیوتی، آرزو، اجول وغیرہ نے شرکت کی اور خوبصورت ترین آرٹ بنائے۔

ضلع بھاگلپور کا کلا کیندر ایسا مقام ہے جہاں سے فن کار پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ اپنے فن سے وہ ایک مہذب سماج کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.