ETV Bharat / state

Learning Music Along With Studies موسقیی کے ان چھوٹے استادوں کی آواز کا ہر خاص و عام دیوانہ

گیا ضلع میں چھوٹے بچے موسیقی کی تربیت لے کر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ سازوں پر ان کی گرفت مضبوط ہے۔ ان کے سُروں کا ہر عام و خاص دیوانہ ہو رہا ہے۔ یہ بچے اپنے گانوں کے ذریعے لوگوں کے دلوں سے نفرتوں کو مٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ Learning Music Along With Studies

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 7:26 PM IST

موسقیی کے چھوٹے استادوں کی آواز کا عام وخاص دیوانہ بن رہاہے

سنیے گیا کے ننھے فنکاروں کی آواز کا جادو

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں بچے صوفیانہ کلام سمیت 'ساستری سنگیت ' سے اپنے اندر چھپی فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور سنوارنے میں مصروف ہیں۔ ان طلبہ کی عمر 7 برس سے 14برس کے درمیان کی ہے۔ یہ سبھی طلبہ اب تک اس حد تک تیار ہو چکے ہیں کہ ان کا سُر اور موسیقی کی دھنیں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہیں۔ ان بچوں کی فنکارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں محکمہ تعلیم کا ادارہ 'کلکاری' مدد کر رہا ہے۔ صوفیانہ کلام اور ساشتری سنگیت کی سریلی آوازوں سے گیا شہر کے سرکاری بس اسٹینڈ سے متصل ہری داس سمینری کا احاطہ ہر دن گونجتا ہے۔ یہاں طلبہ کے ہاتھوں سے موسیقی کے آلات کا بہترین استعمال سے آپ خوب لطف اندوز ہوں گے۔ ان کے سُروں سے ایک سماں بندھ جاتا ہے۔

ان طلبا و طالبات کے ذریعے ایسی مہارت سے موسیقی کے آلات بجائے جاتے ہیں گویا کہ کوئی ماہر سازندہ اپنی ریاضت کا خلاصہ پیش کر رہا ہو۔ طالبہ اناپورنا بھارتی طالب علم ابھیمنیو اور طالب علم محمد سہراب کے ساتھ درجنوں بچے موسیقی میں اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے کڑی محنت و مشقت کے ساتھ ریاض کرتے نظر آتے ہیں۔

طالبہ انا پورنا بھارتی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ملکی سطح پر سرکاری پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہے۔ گزشتہ برس موسیقی کے تنہا مقابلے میں اڑیسہ میں منعقدہ موسیقی مقابلے میں بھی وہ شرکت کر چکی ہیں۔ اس مقابلے میں بہترین پرفارمنس کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل رہیں۔ اب اس کی خواہش ہے کہ وہ کسی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں اپنے ہنر کا جلوہ بکھریں۔ اناپورنا بھارتی نے گلوکاری کو سیکھنے کا بہترین مرکز بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع گیا میں کوئی ایسا میوزک اکیڈمی نہیں ہے جہاں پر اچھے اور نامور گلوکار تربیت دیتے ہوں۔ یہ مرکز ان کے لئے واحد سہارا ہے۔ خاص طور پر لڑکیوں کے لئے یہ بہترین مرکز ہے۔ البتہ اس نے حکومت سے اپیل کی کہ یہاں موسیقی کے لئے مزید بہتر انتظامات کیے جائیں تاکہ یہاں کے بچوں اور فنکاروں کا ہنر ملکی سطح پر پیش کیا جائے اور انہیں اچھی تربیت حاصل ہو۔

محمد سہراب نے کہا کہ وہ ابھی سیکھ رہا ہے البتہ اسے ڈھول ہارمونیم طبلہ اور میوزیکل بورڈ بجانے کا بہترین علم اور مہارت ہے لیکن اس کا ماننا ہے کہ ہر دن سیکھنے کا وقت ہوتا ہے سازوں کو بجانا کوئی آسان کام نہیں ہے دوسرے بچوں کے ساتھ وہ بھی موسیقی کی باریکیوں کو سیکھ رہا ہے اس کی خواہش ہے کہ وہ اپنے ضلع کا نام موسیقی میں روشن کرے۔

جب کہ موسیقی کے استاد سندیپ عرف دیپو نے کہا کہ وہ کلاسیکل موسیقی ' ساشتری سنگیت ' کے ساتھ صوفی کلام فوگ اور دیگر موسیقی سکھاتے ہیں ان کے یہاں سبھی طبقہ و برادری کے بچے پہنچتے ہیں یہ سرکاری ادارہ ہے جہاں پر بلاتفریق سبھی کو سکھایا جاتا ہے ایک فنکار کسی سے تفریق نہیں کر سکتا ہے اور موسیقی ایک ایسی چیز ہے جو دو دلوں کو جوڑتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Bitho Sharif Dargah Urs گیا میں مخدوم درویش اشرف کے آستانے پر دو مارچ سے عرس کا اہتمام

انہوں نے کہاکہ گیا ضلع ساشتری سنگیت کے لیے معروف و مقبول تھا۔ یہاں بڑے بڑے استادوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جن کا تعلق ہندو مسلم دونوں طبقے سے تھا۔ آج بھی ضلع میں کئی مہوتسو ہوتے ہیں جس میں پھلگو مہوتسو ، گیاجی مہوتسو ، صوفی مہوتسو شامل ہیں جس میں بڑے فنکاروں کی آمد ہوتی ہے۔ یہاں کے ساشتری سنگیت میں گیا گھرانا کافی مقبول تھا، آج بھی گیا گھرانے کا ایک نام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.