ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے منی گاچھی تھانہ کے نہرا اوپی حلقہ کی جتوکا پکٹول پنچایت کے چھڑیا گاؤں رہنے والے اکرام کے 17 برس کے لڑکے ثاقب کی لاش دو دونوں میں بھی سیلاب کے پانی سے برآمد نہیں ہوسکی ہے، حالانکہ این ڈی آر ایف کی ٹیم مسلسل موٹر بوٹ سے اسکی تلاش کررہی ہے۔
پیر کو ضلع سے آئی این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ منی گاچھی سرکل آفیسر رویندر کمار چوپال، بازید پور اوپی انچارج ادے شنکر اور نہرا اوپی انچارج نیرج کمار ورما کے ذریعہ بھی دن بھر کوشش کی گئی لیکن ہنوز لاش برآمد نہیں ہوسکی۔
سی او روندر کمار نے بتایا کہ لاش کی برآمدگی نہیں ہونے کے سبب لواحقین کو امدادی رقم نہیں دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ثاقب اتوار کے روز پول کے قریب سیلاب کے پانی میں ڈوب گیا تھا، ادھر موت ہوجانے اور لاش نہیں ملنے سے اہل خانہ میں ماتم پسرا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ ثاقب دسویں کلاس کا طالب علم تھا، والد اکرام پرائیویٹ ٹیوشن کروا کر گھر والوں کی پرورش کرتے ہیں، ،وہیں اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی محمد مشتاق نے کہا کہ اتوار کے روز ہنوز ثاقب اپنے گھر کے پاس واقع پول جو کملا ندی پر بنا ہوا ہے وہیں پر ڈوب گیا، لیکن وہ اوپر نہیں آ سکا۔
اتوار سے ہی لاش تلاش کی جا رہی ہے لیکن اب تک کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے۔