اسی ضمن میں ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں بھی یوم اطفال کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں یہاں کے اساتذہ نے پنڈت جواہر لال نہرو کی خدمات سے طلباء کو متعارف کرایا۔ طلباء نے بھی جواہر لال نہرو کے تعلق سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
شہر کے گرلز آئیڈیل اکیڈمی میں جہاں ایک طرف نہرو جی پر تقریری مقابلہ کا اہتمام ہوا تو المنار ایجوکئیر میں طلباء کے لئے نہرو جی کے تعلق سے کویز مقابلہ کیا گیا، اسی طرح ضلع پریشد کے کانفرنس ہال میں ارریہ کلا کیندر و مہیلا کلیان سمیتی کی جانب سے ثقافتی پروگرام کا اہتمام ہوا۔
گرلز آئیڈیل اکیڈمی میں طلباء نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو بچوں کے پسندیدہ سیاست داں ہیں کیونکہ وہ بچوں کو زیادہ پسند کرتے تھے، بچوں سے انہیں ایک خاص انسیت تھی، ان کے کئی قصے پچوں کے تعلق سے مشہور ہے.۔ المنار ایجوکئیر میں طلباء نہرو جی تعلق سے زبانی مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے ان سے جڑی اہم چیزوں کو سامعین کے سامنے پیش کیا، مقابلہ میں اول دوم سوم آنے والے گروپ کو توصیفی سند سے بھی نوازا گیا۔ جبکہ ثقافتی پروگرام میں دیگر اسکولوں کی طلباء و طالبات نے کلچرل پروگرام پیش کیا۔
گرلز آئیڈیل اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم اے ایم مجیب نے کہا کہ ہمارے یہاں ہر سال یوم اطفال کے موقع پر تقریری مقابلہ کا اہتمام ہوتا ہے، اس کا مقصد نہرو جی کی حالات زندگی سے واقف کرانا اور اس ملک کو بنانے میں ان کی فکر سے آگاہ کرنا ہے۔ المنار ایجوکئیر کے مینجنگ ڈائریکٹر عفان کامل علیگ نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ بچوں کو نہرو جی کے ان پہلوؤں سے رو برو کرائی جائے جو مخفی ہے۔ تعلیمی نظام کے لئے انہوں نے جو کام کئے وہ یقیناً قابل رشک ہے۔
مہیلا کلیان سمیتی کی اسنیہا ٹھاکر نے کہا کہ نہرو جی میرے پسندیدہ سیاست دان ہیں، بچے بھی انہیں پسند کرتے ہیں اسی مناسبت سے ہم نے بچوں کے ثقافتی پروگرام پیش کیا ہے، یہاں کئی اسکول کے چھوٹے چھوٹے بچے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔