ETV Bharat / state

بہار میں اسکول کھولنے کے بارے میں فیصلہ جلد - ای ٹی وی بھارت اردو

ریاست بہار میں 18 دسمبر 2020 کو دوبارہ اسکول کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

chief secretary deepak kumar
chief secretary deepak kumar
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 10:16 PM IST

حکومت بہار کے چیف سکریٹری دیپک کمار نے بتایا کہ یہ فیصلہ کرائسس مینجمنٹ گروپ کی میٹنگ میں لیا جائے گا۔

ریاست میں اسکولوں اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کو کھولنے کے لئے 18 دسمبر 2020 کو ایک بار پھر اجلاس منعقد ہوگا۔

چیف سکریٹری دیپک کمار نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کرائسس مینجمنٹ گروپ نے 18 دسمبر 2020کو ایک بار پھر اجلاس طلب کیا ہے۔

اس میں میٹنگ میں متعدد نکات پر گفتگو کے بعد اسکولوں اور کوچنگ کو کھولنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف گیا سول کورٹ میں کیس درج

ذرائع کے مطابق اسکول اور کوچنگ کھولنے کے کے تعلق سے ایک رہنما اصول بناکر وزیر اعلی نتیش کمار کو پیش کیا جائے گا۔

اس کے بعد ریاستی حکومت اس سلسلے میں ہدایت دے گی۔

خیال رہے کہ آج کرائسز مینجمنٹ گروپ کے ساتھ ایک گھنٹہ سے زائد مٹینگ چلی، جس میں سرکاری اور نجی اسکولز کھولنے سے متعلق تبادلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ہائی اسکول اور بڑے بچوں کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کچھ گائڈ لائنز کے ساتھ دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ 24 مارچ 2020 سے تمام تعلیمی ادارے کورونا وائرس کی وبا اور ملک کے تمام حصوں میں نافذ لاک ڈاؤن کے سبب بند کردیے تھے، تعلیمی اداروں کے علاوہ تقریباً تمام چیزیں کھول دی گئی ہیں، اب ریاست بہار میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی بات چلنے سے طلبا میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.