دربھنگہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنے ذاتی پروگرام کے تحت اتوار کے روز دربھنگہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی کی صاحبزادی زہرہ فاطمہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے نکاح کے بعد دلہن زہرہ فاطمہ اور دولہا احمد روحان ہاشمی کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر وزیر اشوک چودھری، للت کمار یادو، سنجے جھا، کانگریس پارٹی کے لیڈر و سابق مرکزی وزیر طارق انور، مدن موہن جھا، وجے چودھری اور مدن سہنی سمیت کئی لیڈران موجود نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:
- SRK Attend Friend's Wedding: شاہ رخ خان نے اپنے دوست کی شادی میں شرکت کی، سوشل میڈیا میں تصویر وائرل
وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی دربھنگہ کے دلان ریزورٹ پہنچ گئے۔ اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار تقریباً نصف گھنٹہ دربھنگہ میں رہے اور دلہا اور دلہن کو مبارکباد دینے کے بعد پٹنہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شادی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ جس کے حوالے سے انتظامی افسران پورے نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنے کئی وزیروں کے ساتھ میری بیٹی زہرہ فاطمہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے یہاں آئے تھے۔ یہاں انہوں نے ہماری بیٹی زہرہ فاطمہ اور دولہا احمد روحان ہاشمی کو مبارک باد دی۔ اس کے بعد وہ پٹنہ روانہ ہوئے ہیں۔