ETV Bharat / state

گیا: وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے لیے کیمپ لگے گا - بہار نیوز

وزیر اعلی اقلیتی روزگار قرض اسکیم کےوصول کنندوں کےلیے،گیا میں 27 اگست تا 31 اگست کیمپ منعقد ہو گا۔ کیمپ میں قرض کے لیے اقرار نامے پر دستخط کے ساتھ کاغذات جمع ہوں گے۔

وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے لیے کیمپ لگے گا

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 4:45 PM IST

بہار کے گیا میں وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت منتخب مستفدین کو جلد ہی ان کے بینک کھاتے میں رقم بھیج دی جائے گی۔

ضلع اقلیتی فلاح دفتر کی طرف سے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 27 اگست سے کلکٹریٹ میں واقع اقلیتی فلاح کے دفتر میں با ضابطہ کیمپ لگایا جائے گا اور یہ سلسلہ 31، اگست تک جاری رہے گا۔

یہ کیمپ گزشتہ مالی سال 2019 _ 2020 میں قرض کے لیے منظور شدہ درخواست دہندگان کے لیے لگایا جارہا ہے۔ ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے لیے 145 ویسے افراد جن کے کاغذات قرض کی شرائط کے تحت تھے۔ ان کے نام قرض کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ ان میں سے 55 مستفدین کے بینک کھاتے میں مالیاتی کارپوریشن پٹنہ کی جانب سے پیسے ڈالے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کابینہ نے نتیش کے یوم آزادی پر کیے گئے اعلانات کو منظوری دی

بقیہ منتخب افراد کی جانب سے اقرار نامہ کی کاپی جمع نہیں گئی تھی، جس کی وجہ سے ان کو رقم نہیں دی گئی ہے۔ اب ان کے لیے 27 اگست سے کیمپ لگایا جارہا جہاں ان کے اقرار نامہ پر دستخط کئے جائیں گے۔ اور جو شرائط ہیں اس کے تحت متعلقہ کاغذات،گارینٹر اور ان کے کاغذات لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اقرارنامے کی کاپی لے رکھی ہے وہ متعین تاریخ پر آکر کاغذی کاروائی مکمل کرالیں۔

وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپے تک قرض دیا جاتا ہے۔ یہ قرض پانچ برس کے لیے ملتا ہے اور ان پانچ برسوں میں پانچ فیصد سود کی رقم لی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض کے تحت بہار کے اقلیتوں کے لیے سو کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.