ETV Bharat / state

گیا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ چھٹھ پوجا

ضلع گیا میں پرامن ماحول میں چھٹھ پوجا منائی گئی ہے۔ اکثریتی آبادی کے اس تہوار میں اقلیتی طبقے کا بھی بڑا تعاون شامل رہا جس کی وجہ سے آپسی بھائی چارے اور گنگا جمنی تہذیب کی مثال کے ساتھ یہ تہوار منایا گیا ہے۔

chath_puja_gaya_
chath_puja_gaya_
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 2:04 PM IST

گیا: بہار کا عظیم تہوار چھٹھ پوجا آج صبح کی پوجا کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔ ضلع گیا میں اس تہوار کو پرامن ماحول میں اختتام کرانے کی غرض سے ضلع انتظامیہ کے ساتھ سماجی کارکن بھی پیش پیش رہے۔ ضلع کے مسلم اکثریتی آبادی والے علاقے میں مسلمانوں کی جانب سے اس تہوار کے موقع پر خدمات انجام دی گئی ہیں۔

chath_puja_gaya_
chath_puja_gaya_

چھٹ گھاٹوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ لائٹنگ اور دیگر انتظامات کیے گئے تھے۔ کئی جگہوں پر علاقے کی معزز شخصیات خود گھاٹوں پر موجود رہ کر سارے انتظامات کی نگرانی کررہے تھے۔ چونکہ اس تہوار میں خواتین کی بڑی تعداد گھاٹوں پر پہنچ کر ڈوبتے سورج اور نکلتے ہوئے سورج کی پوجا کرتی ہیں اور یہ سارا عمل پانی کے ذریعے ہوتا ہے، اس لئے خواتین کے لیے گھاٹوں پر کپڑے تبدیل کرنے کے لیے عارضی چینجنگ روم بھی بنوائے گئے تھے۔

chath_puja_gaya_
chath_puja_gaya_

وہیں اطلاع کے مطابق ضلع گیا میں سبھی مقامات پر پرامن ماحول میں یہ تہوار ختم ہوا ہے، کہیں سے نا خشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے، ہر جگہ پر پولیس کی موجودگی تھی خاص کر ضلع کے ان گھاٹوں پر پولیس اور انتظامیہ کی نگاہ اور تعیناتی تھی جہاں پر چھٹ کرنے والوں کا ہجوم بڑا تھا۔ وہاں گھاٹوں پر پانی کی گہرائی ہونے کی وجہ سے ایس ڈی آر ایف کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ ضلع میں خود ڈی ایم اور ایس ایس پی گھاٹوں پر گشت کرتے نظر آئے۔

chath_puja_gaya_
chath_puja_gaya_
  • مسلمانوں کی خدمات

چھٹ ایک ایسا تہوار ہے جسے بڑی پاکیزگی کے ساتھ منایا جاتا ہے ، تہوار میں مسلمانوں کی جانب سے ہندووں کی عقیدت کا بڑا خیال رکھا جاتا ہے۔ ضلع کے ہر علاقے میں مسلمانوں کی جانب سے خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ گیا شہر میں بھی اس طرح کی بھائی چارگی دیکھنے کو ملی، وارڈ اکیس میں نیر احمد کی طرف سے صفائی کے ساتھ پرساد ' تبرک ' کے تقسیم کے لیے خصوصی اسٹال لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بہار کا بڑا تہوار چھٹھ پوجا کا اختتام

چونکہ اس تہوار میں ایک خاص بات یہ ہے کہ بلا تفریق لوگ چھٹ پوجا کے موقع پر چھٹ ورتیوں کی ٹوکری جسے چھٹ کرنے والے اپنے سروں پر رکھ کر گھاٹ لے کر جاتے ہیں اس میں وہ پرساد ڈالتے ہیں تاکہ اُن کی بھی حاضری شامل ہوجائے، چھٹ تہوار میں مسلمانوں کی خدمات کی سراہنا بھی ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.