ETV Bharat / state

Chief Minister Minority Employment Loan Scheme: بہار میں وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کی جانچ کے عمل میں تبدیلی

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 5:46 PM IST

وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم Chief Minister Minority Employment Loan Scheme کی جانچ اور درخواست دہندگان کے سلیکشن کی کارروائی کے عمل میں تبدیلی کی گئی ہے، اب بلاک اور پنچایت سطح پر افسران و ملازمین کے ذریعے درخواست دہندگان کے دیے گئے پتہ پر پہنچ کر جانچ کی جائے گی۔ Site Check Of Applicant

Chief Minister Minority Employment Loan Scheme
وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کی جانچ کے عمل میں تبدیلی

ریاست بہار کے ضلع گیا میں وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے درخواست دہندگان Chief Minister Minority Employment Loan Scheme Applicants کی جانچ کے لیے ٹیم تشکیل دیگئی ہے، اس کے لیے بلاک سطح پر بی ڈی او کو نوڈل افسر منتخب کیا گیا ہے جبکہ بلاک ویلفیئر افسر اور بلاک شماریاتی افسر کو معان نوڈل افسر منتخب کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے بتایا ہے کہ مالی سال 21-2020 اور 22-2021 کے لیے اہل اقلیتوں میں قرض کی رقم کی بر وقت تقسیم کے لیے چیف سکریٹری (بہار) کی جانب سے ہدایت موصول ہوئی ہے اور اور ان ہدایات کی روشنی میں گیا کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے درخواست دہندگان کے پتے پر جانچ کے لئے بلاک اور پنچایت سطح کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔Chief Minister Minority Employment Loan Scheme

انہوں نے بتایا کہ پنچایت سطح پر پنچایت سکریٹری اور وکاس متر کو تحقیقات کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی ایم کی طرف سے ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام درخواست دہندگان کے پتے کی جانچ کرنے کے بعد رپورٹ بی ڈی او کے دفتر میں جمع کی جائے گی۔ متعلقہ بی ڈی او اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جانچ رپورٹ اور رسید کی دستیابی ہرحال میں ہو۔ گیا میں اس مرتبہ مالی سال 22-2021 کے لیے 697 درخواست صحیح پائی گئی ہے، جن کی جانچ پڑتال ہوگی اور اس کے بعد آگے کی کارروائی ہوگی۔ اس سال مارچ تک فارم بھرے گئے تھے۔ اس کے بعد ہی فارم کی اسکوٹنی ہوئی ہے۔ ہر مالی سال ضلع گیا کے لیے دو کروڑ روپے مختص ہوتے ہیں۔ Chief Minister Minority Employment Loan Scheme

یہ بھی پڑھیں: Chief Minister Minority Employment Loan Scheme in Gaya: 'اقلیتوں کو معاشی بحران سے نکالنا حکومت کا ہدف'

واضح رہے کہ اس سے پہلے بلاک سطح کے افسران و ملازمین کا اس قرض اسکیم میں دخل نہیں تھا۔ محکمہ اقلیتی فلاح کے مالیاتی کارپوریشن کے ضلع سطح کے ملازمین کی جانب سے جانچ ہوتی تھی اور اس رپورٹ کے مطابق کاغذات وریفیکشن میں اہل امیدواروں کا سلیکشن ہوتا تھا تاہم اب نظام اور جانچ کے عمل میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ ویسے لوگوں کو ہی اسکیم کا فائدہ ملے، جو درج پتے پر رہتے ہوں اور جو تفصیل درخواست میں درج کی گئی ہے وہ صحیح ہو. Chief Minister Minority Employment Loan Scheme

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.