ETV Bharat / state

کیمور: چین پور اسمبلی حلقہ ترقی سے محروم

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 8:36 PM IST

دنیا 21 ویں صدی عیسوی میں چل رہی ہے، 5 جی نیٹ ورک کا زمانہ آگیا ہے تاہم ریاست بہار ریاست کے متعدد علاقوں اب بھی ترقیاتی سرگرمیوں سے کافی دور ہیں۔

رکن اسمبلی زماں خان
رکن اسمبلی زماں خان

ریاست بہار کے شمال مشرقی ضلع کیمور کا چین پور اسمبلی حلقہ اور اس کے دو بلاک کورل اور ادھورا آج بھی ترقیاتی سرگرمیوں سےدور ہیں۔

چین پور اسمبلی حلقہ سے بی ایس پی کے رکن اسمبلی زماں خان نے ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ اس علاقے کے لوگ آج بھی موبائل فون سے محروم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ علاقہ پہاڑوں اور جنگل سے گھرا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ یہاں ماحولیات کی تحفظ کے لیے سنچوری(Sanctuary) کے نام پر اس علاقے کو محفوظ کر رکھا ہے۔

رکن اسمبلی زماں خان نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی زندگی بدحال ہے، ان کی زندگی آدیواسیوں سے بھی بدتر ہے۔

چین پور اسمبلی حلقہ ترقی سے محروم

مزید پڑھیں:اقلیتی منصوبوں پر ارکان اسمبلی نے اُٹھائے سوال

یہاں کے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ ضعیف، بزرگ، عورتیں طبی سہولیات سے محروم ہیں۔

زماں خان نے کہا کہ نتیش کمار اور حکومت یہ کہہ دے کہ یہ علاقہ بہار میں نہیں ہے، اس علاقے کے لوگوں سے اس کو کوئی مطلب نہیں ہے تو ہم لوگ اپنا انتظام خود کر لیں گے۔

انہوں نے حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرف توجہ نہیں دیا گیا تو اس کے خلاف اسمبلی میں آواز اُٹھائیں گے۔ میں جب تک اس علاقے کو اس کا حق نہیں دلا دوں گا تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.