ETV Bharat / state

کیمور: بی جے پی امیدوار کا زبردستی ووٹ ڈالنے کا الزام

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 5:50 PM IST

کیمور کے چین پور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار و کانکنی کے ریاستی وزیر برج کشور بند نے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار زماں خان پر چین پور اسمبلی حلقہ کے مرکز نمبر 185 پر زبردستی ووٹ ڈلوانے کا الزام عائد کیا ہے۔

کیمور:بی جے پی امیدوار کا زبردستی ووٹ ڈالنے کا الزام

ریاست بہار کے کابینی وزیر برج کشور بند چین پور اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی کے امیدوار برج کشور بند نے اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 185 پر زبردستی ووٹ ڈلوانے کا الزام لگاتے ہوئے اس کی شکایت ضلع الیکشن افسر و ایس پی کیمور سے کی ہے۔

بی جے پی امیدوار اور ریاستی کانکنی کے وزیر برج کشور بند نے بوتھ پر زبردستی ووٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ضلع کیمور کے چین پور اسمبلی حلقہ میں صبح دس بجے تک 49 فیصد ووٹنگ کی گئی ہے۔ اسی فیلڈ وزٹ کے دوران چین پور اسمبلی کے بی جے پی امیدوار نے علاقے کے بوتھ نمبر 185،186 پر زبردستی ووٹنگ کا الزام عائد کیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بی جے پی کے امیدوار اور ریاستی کان کنی وزیر برج کیشور بند فیلڈ وزٹ کے دوران نوگھڑا گاؤں پہنچے تھے، جہاں انہوں نے بوتھ نمبر 185 ، 186 کا بھی دورہ کیا۔ بوتھ سے باہر آنے کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ بوتھ کے اندر امیدوار کے حامیوں کے ذریعہ زبردستی ووٹ ڈالنے کو کہا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اس حلقہ میں سلمان افراد کا قبضہ رہا ہے۔ آج بھی مجھے یہ دیکھنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور پولس آف سپرنٹنڈنٹ سے شکایت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اس بارے میں ڈی ایم اور ایس پی سے بھی شکایت کی ہے۔ اسی کے ساتھ انتظامیہ سے بھی سیکیورٹی کے نظام میں اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ حلقہ سنہ 2009 سے بی جے پی کا مضبوط گڑھ رہا ہے۔سنہ 2015 میں برج کیشور بند نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے محمد زماں خان کو صرف 671 ووٹوں سے ہرا کر انتخاب جیت لیا تھا۔ بند کو گزشتہ انتخابات میں 58 ہزار 913 ووٹ ملے تھے اور زماں خان کو 58 ہزار 242 ووٹ ملے تھے۔جہاں 61 فیصد ووٹنگ کی گئی تھی جس میں سے بی جے ہپی کو 33.16 فیصد ووٹ حاصلہ ہوئے تھے اور بی ایس پی کو 32.78 فیصد جبکہ جے ڈی یو کو 17.05 ووٹ ملے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.