ریاست بہار کے ضلر گیا میں آستانے پر میونسپل کارپوریشن کے وارڈ کونسلرز کی جانب سے چادر پوشی کی گئی ہے، چادر پوشی کے بعد مولانا تبارک حسین نے ڈپٹی میئر اور دیگرکورونا متاثرین کی صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔
واضح رہے کہ گیا میں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اس وقت مہک وبا کورونا کے انفیکشن سے متاثر ہیں۔
ڈپٹی میئر موہن شریواستو اور ان کے کنبہ کے متعدد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔
واضح رہے کہ یہ سبھی بودھ گیا کے آئی سولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ڈپٹی میئر اب ریکور ہورہے ہیں، جبکہ وارڈ کونسلر ابرار احمد، نیئراحمد، خطیب احمد، معصوم اور سماجی رکن کامریڈ نہال احمد وغیرہ شہر کے مزارات پر پہنچ کر چادرپوشی و گلپوشی کرکے دعا کی ہے۔
خیال رہے کہ پیر کو جی بی شاہراہ میں واقع حضرت پیر منصور علیہ الرحمہ کے آستانے پر چادر پوشی کی گئی اور ڈپٹی میئر سمیت گیا کے باشندوں کے لیے دعاکی گئی، تاکہ سبھی اس مہلک وبا سے محفوظ رہیں۔
ساتھ ہی گیا میونسپل کارپوریشن کے نمائندوں کی طرف سے عام لوگوں سے لگاتار اپیل کی جارہی ہے کہ سبھی اس وبا سے بچنے کی ہرممکن کوشش کریں،کیونکہ بیماریاں نام پوچھ کرنہیں آتی ہیں
واضح رہے کہ ضلع گیا میں کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، ضلع میں قریب تین سو کورونا متاثرین کی تعداد پہنچ چکی ہے۔
شہر گیا میں کمیونیٹی سطح پر اس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، شہر کے سب سے بڑے تجارتی علاقے میں ایک دن میں سب سے زیادہ 40 مثبت کیس کی تصدیق کے بعد علاقے کو سیل کیا گیا ہے ، علاقے کے سیل ہونے کی وجہ سے شہر گیا کی رفتار تھم سی گئی ہے کیونکہ اس علاقے میں سبھی طرح کی دوکانیں اور شاپنگ مال وغیرہ ہیں۔