بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس کورونا وبا کے درمیان اسمبلی انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
اسی وجہ سے الیکشن کمیشن کی ٹیم بہار کے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے دوسری بار بہار کا دورہ کررہی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم 29 ستمبر کو پٹنہ پہنچے گی۔
وہیں 29 ستمبر کو الیکشن کمیشن کی ٹیم بہار کے چیف انتخابی افسر اور پولیس عہدیداروں سے ایک میٹنگ کرے گی۔
الیکشن کمیشن کی ٹیم 30 ستمبر کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کرےگی۔ ساتھ ہی ٹیم کئی اضلاع کا دورہ کرے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ ٹیم یکم اکتوبر کو گیا میں 12 اضلاع کے ڈی ایم اور ایس پی کے ساتھ میٹنگ کرےگی اور یکم اکتوبر کو میڈیا بریفنگ بھی دی جائے گی۔
بتادیں کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم میں 6 ممبر ہوں گے۔ اس میں امیش سنہا (جنرل سکریٹری)، سدیپ جین (ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر)، چندربھوشن کمار (ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر)، آشیش کندرا (ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر)، شیفالی بی سرن ایڈیشنل ڈائریکٹر (پی آئی بی)، شرد چندر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پٹنہ: بی جے پی کے دفتر میں زبردست ہنگامہ
واضح رہے کہ بہار کے 243 اسمبلی حلقوں میں انتخابات اس بار 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو تین مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں، 12 اضلاع کی 71 اسمبلی نشستوں پر انتخابات کرانے کے لئے 31 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 12 اضلاع کی 94 نشستوں پر ووٹنگ کے لئے 42 ہزار مراکز قائم کیے گئے ہیں اور تیسرے مرحلے میں 14 اضلاع میں 78 اسمبلی نشستوں کے لئے 33 ہزار 800 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔