ETV Bharat / state

کورونا: مرکزی ٹیم کا دورہ بہار آج - بہار میں کورونا

مرکزی وزیر و رکن پارلیمان اشونی کمار چوبے نے کہا ہے کہ 'مرکزی اور ریاستی حکومت نے مل کر کووڈ 19 کی روک تھام کے لئے تمام اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزارت صحت بہار کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔'

کورونا: مرکزی ٹیم بہار کے دورہ پر آج
کورونا: مرکزی ٹیم بہار کے دورہ پر آج
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 9:57 AM IST

بہار میں کورونا پھیلاؤ کا جائزہ لینے آج مرکز کی ٹیم بہار آئے گی۔ ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور ریاستی حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ اس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار نے ریاست میں روزانہ 20 ہزار نمونوں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وہیں مرکزی وزیر و رکن پارلیمان اشونی کمار چوبے نے کہا ہے کہ 'مرکزی اور ریاستی حکومت نے مل کر کووڈ 19 کی روک تھام کے لئے تمام اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزارت صحت بہار کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزارت صحت کے ذریعہ ایک اعلی سطحی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیم جوائنٹ سکریٹری لو اگروال کی سربراہی میں اتوار کی صبح بہار پہنچے گی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اس ٹیم میں ایمز میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نیرج نشچل اور نیشنل سنٹر فار ڈیزز کنٹرول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے کی سنگھ بھی شامل ہیں۔

چوبے نے بتایا کہ گزشتہ روز عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں کورونا جانچ، کنٹنٹمنٹ زون اور ہاٹ اسپاٹ اضلاع پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا: بہار میں 739 نئے کیسز کی تصدیق

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت چوبے نے کہا کہ 'مرکز کے ذریعہ بہار کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔ بہار حکومت بہت سنجیدہ ہے اور یہاں اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'بہار کے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ موجودہ وقت میں خوفزدہ نہ ہوں بلکہ صبر سے کام لیں۔'

واضح رہے کہ 'بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ریاست میں فی الحال 8129 فعال مریض ہیں۔ 24 گھنٹوں کے اندر ہی کورونا سے 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد اب 197 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.