ETV Bharat / state

بہار اسمبلی کا انتخاب 2 سے 3 مراحل میں ہونے کا امکان

بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم دو روزہ دورے پر بہار میں ہیں، ٹیم تمام اضلاع کے ڈی ایم ایس ایس پی کے ساتھ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہے، آج دورے کا آخری دن ہے۔

بہار اسمبلی کا انتخاب 2 سے 3 مراحل میں ہونے کا امکان
بہار اسمبلی کا انتخاب 2 سے 3 مراحل میں ہونے کا امکان
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 8:20 AM IST

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے دو روزہ دورے پر بہار پہنچ چکی ہے۔

ٹیم نے پیر کے روز مظفر پور، سیتامڑھی، دربھنگہ سمیت متعدد اضلاع کا دورہ کیا۔ دورہ کے بعد کمیشن کی ٹیم پٹنہ پہنچی، جہاں پٹنہ، سیوان اور گوپال گنج اضلاع کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

وہیں پٹنہ میں منعقدہ اجلاس میں پٹنہ، نالندہ، بھوج پور، بکسر، سارن، سیوان اور گوپال گنج اضلاع کے ڈی ایم، ایس ایس پی اور ایس پی نے شرکت کی۔

منگل کے روز الیکشن کمیشن کی ٹیم صبح 9 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک بھاگل پور، بانکا، منگیر، لکھی سرائے، شیخ پورہ، جموئی، بیگوسرائے، پورنیہ، ارریا ، کشن گنج اور کٹیہار اضلاع کا جائزہ لے گی۔

اس کے بعد الیکشن کمیشن کی ٹیم بودھ گیا جائے گی، جہاں وہ جہان آباد، گیا، ارول، نوادہ، اورنگ آباد، کیمور اور روہتاس اضلاع کے عہدیداروں سے ایک میٹنگ کرےگی۔ ٹیم منگل کو ہی دہلی کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

ان 2 دنوں میں کمیشن کی ٹیم تمام اضلاع کے ڈی ایم ایس ایس پی کے ساتھ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی ٹیم میں ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین اور چندر بھوشن کمار کے علاوہ دوسرے عہدیدار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی انتخابات سے قبل بہار کو 545 کروڑ کا تحفہ

کہا جاتا ہے کہ بہار کے انتخابات کا اعلان ستمبر کے آخر میں یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق 'بہار اسمبلی کا انتخاب 2 سے 3 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.