ہزاروں لوگوں سے تقریباً 120 کروڑ روپئے لے کر فرار ہونے والی چٹ فنڈ کمپنی آئڈل انڈیا کی دربنھگہ برانچ میں تفتیش کرنے گوہاٹی سے سی بی آئی کی دو رکنی ٹیم دربھنگہ پہنچی جس کا کیس نمبر 14/2015 بتا یا گیا۔
اس ٹیم کی قیادت سی بی آئی کے ڈی ایس پی راکیش کمار کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں کمپنی کے ذریعے بنائے گئے ایجینٹوں کو بلاکر پوچھ گچھ کی اور ان کے دستاویزات بھی جمع کیے۔
ڈی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ اس کمپنی نے ریاست بہار ملک کی دیگر ریاستوں کے لوگوں سے سال بھر میں پیسے ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر قریب 120 کروڑ روپئے وصول کیے ہیں اوران لوگوں نے اس طرح کی تقریباً 10 کمپنیز ملک کے متعدد علاقوں میں کھول رکھی تھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عام لوگوں کو ان کے پیسے واپس دلانے کے لیے سی بی آئی تفتیش کرنے یہاں پہنچی ہے ان کے پاس اس کمپنی میں پیسے لگانے والوں کے ریکاڑد نہیں ہیں اس لیے وہ کمپنی ایجنٹوں کے ذریعے ثبوت اکٹھا کر رہے ہیں جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ،ابھی تک اس معاملے میں کسی بھی شخص کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
واضع رہے کہ آئڈل کمپنی سنہ 2011 میں دربھنگہ میں قائم کی تھی، کمپنی نے یہاں سیکڑوں لوگوں سے سال بھر میں پیسہ ڈبل کرنے کے نام پر اور سے بھاری رقم وصول کیں اور سنہ 2017 میں یہ کمپنی اچانک یہاں سے غائب ہو گئی جس کے بعد متاثرین نے کمپنی کے خلاف کیس درج کیا۔
حالانکہ اس معاملے میں متعدد ایجنٹ کو جیل بھی جانا پرا تھا لیکن بعد میں ملک بھر میں اس طرح کے کئی کیسز سامنے آنے کے بعد سی بی آئ کو اس کی جانچ کا ذمہ دیا گیا۔