پٹنہ: آج بہار اسمبلی میں عظیم اتحاد کو آج فلور ٹیسٹ سے بھی گزر نا ہے۔ فلور ٹیسٹ سے قبل بہار میں کئی اعلیٰ لیڈران کے گھر پر سی بی آئی اور ای ڈی کا چھاپہ سے بہار کی سیاست ایک بار پھر گرما گئی ہے۔ صبح سے ہی آر جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر فیاض احمد کے مدہوبنی رہائش گاہ، راجیہ سبھا رکن احمد اشفاق کریم کے پٹنہ رہائش گاہ پر اور قانون ساز کونسل کے رکن سنیل سنگھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ CBI and ED operate on the instructions of the Central govt
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن بہار میں مبینہ زمین، ریلوے نوکریوں کے معاملے میں چھاپے مار کارروائی کررہی ہے۔ یہ چھاپے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دو لیڈروں، ایم پی اشفاق کریم اور ایم ایل سی سنیل سنگھ کے گھر پر آج صبح سے جاری ہے۔ چھاپے مار کارروائی پر آر جے ڈی ایم ایل سی و بسکومان پٹنہ کے صدر سنیل سنگھ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ ڈر کی وجہ سے اراکین اسمبلی ان کے حق میں آ جائیں گے۔ CBI raids residence of two RJD leaders
چھاپہ ماری کارروائی پر جے ڈی یو لیڈر و قانون ساز کونسل اپیندر کشواہا نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ یہ چھاپہ ماری مرکزی کے اشارے پر ہورہی ہے۔ بہار میں اقتدار سے بے دخل بی جے پی کی کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی حالت ہو گئی ہے، ان کے پاس کوئی مدعی نہیں ہے جس پر وہ بحث کریں، اپیندر کشواہا نے کہاکہ سی بی آئی اور ای ڈی مرکز کے اشارے پر چلتی ہے، جیسا وہاں سے حکم مل رہا ہے ویسے ہی سی بی آئی کر رہی ہے۔
اپیندر کشواہا نے مزید کہاکہ عظیم اتحاد کے لیڈران کو پریشان کرنے کے لیے بہار میں چھاپہ ماری کی جا رہی ہے، اس سے عظیم اتحاد کی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، بلکہ ہم پوری مضبوطی کے ساتھ حکومت چلائیں گے اور مرکز میں بیٹھی مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف عوام کو باخبر کرتے رہیں گے۔'
مزید پڑھیں: