ETV Bharat / state

Bihar Caste Census ذات پر مبنی مردم شماری ہوکر رہے گی، لالو پرساد یاو

لالو پرساد یاود نے جمعہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ذات پرمبنی مردم شماری عوام کی اکثریت کا مطالبہ ہے اور یہ ہو کر رہےگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 5, 2023, 10:53 PM IST

پٹنہ: بہارمیں حکمراں مہا گٹھ بندھن حکومت کے اہم تحادی راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے صدر لالو پرساد یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اکثریتی پسماندہ طبقات کی مردم شماری کرانے سے ڈرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ذات پات پر مبنی مردم شماری یہ عوام کی اکثریت کا مطالبہ ہے اور ہوکر رہے گی۔ لالو یادو نے جمعہ کو ٹویٹ کیا، ''ذات پرمبنی مردم شماری عوام کی اکثریت کا مطالبہ ہے اور یہ ہو کر رہےگی۔ بی جے پی پسماندہ ذاتوں کی اکثریت کی گنتی سے ڈرتی کیوں ہے؟ جو ذات پات کی گنتی کے خلاف ہے وہ برابری، انسانیت، مساوات کی مخالفت اور اونچ نیچ، غربت، بے روزگاری، پسماندگی، سماجی اور معاشی تفریق کا حامی ہے۔

آر جے ڈی صدر نے کہا کہ ملک کے عوام ذات کی مردم شماری کے معاملے بی جے پی کی مکروہ چالوں اور چالاکیوں کو سمجھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو بہار میں جاری ذات کی بنیاد پر مردم شماری پر عبوری روک لگا دی ہے۔ اس سلسلے میں، بی جے پی نے ریاست کی نتیش حکومت پر عدالت میں دلائل کو مضبوطی سے نہ رکھنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی لیڈروں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر نتیش حکومت کی نیت پر سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج الزام لگایا کہ پردے کے پیچھے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سازش کی وجہ سے ہی ریاست میں ذات کے سروے پر پٹنہ ہائی کورٹ نے روک لگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Caste Census in Bihar بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری پر پٹنہ ہائی کورٹ نے لگائی روک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.