گیا: بہار کے گیا شہر میں واقع محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے زیر اہتمام چلنے والے ہاسٹلز میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسیٹی ' اگنو ' کے ذریعہ کیریئر منصوبہ بندی کے مقصد سے طلباء کی کاونسلنگ کی گئی۔طلباء کو مختلف کورسز کے تعلق سے جانکاری فراہم کی گئی۔کاونسلنگ کے لئے پہنچے اگنو کے اسسٹنٹ رجسٹرار آنند کمار نے بتایا کہ کیمپس سلیکشن کے ذریعے طلبہ کا اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسیٹی ' اگنو ' میں داخلہ لیا جائے گا۔اس کے بعد انہیں مختلف کورس کرائے جائیں گے۔Career Guidance For Minority Students Through IGNOU in Gaya
اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے بتایا گیا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت طلبا ایک ساتھ دو ڈگری کورس کرسکتے ہیں۔اس کے لئے طلباء کو بیدار کرنا ہے تاکہ وقت ضائع کئے بغیر دو کورس کریں۔ان کے کریئر کو سنوارا جاسکے ۔چونکہ آج بھی اقلیتی اور ایس سی ایس ٹی کے طلبہ اپنے کریئر سلیکشن کے معاملے میں تذبذب کے شکار ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کے اندر بیداری لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے محکمہ اقلیتی فلاح کے تعاون سے اگنو نے کوشش کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:House Collapse in Deoria دیوریا میں دو منزلہ مکان گرنے سے تین افراد کی موت
اس سلسلے میں اقلیتی فلاح و بہبود افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے ریاستی سطح پر اقلیتی ہاسٹلز میں اگنو کے ذریعہ کیمپس سلیکشن کرایا جارہا ہے۔ طلبہ کو نئے اور پرانے کورسز کی جانکاری کے ساتھ کم پیسوں میں اچھی تعلیم کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔اسی سلسلے میں آج یہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔Career Guidance For Minority Students