ریاست بہار میں راسٹریئے جنتا دل کے ریاستی جنرل سیکریٹری تنویر حسن نے کہا کہ سی اے بی بھارتے دستور کے مخالف یہ قانون تفریق پر مبنی ہے جبکہ آئین تفریق کی اجازت نہیں دیتا۔
تنویر حسن نے یہ بھی کہا کہ یہ قانون بی جے پی کی پرانی پالیسی ہے وہ اپنی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔
انہون نے جے ڈی یو کو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی یو کی کون سی مجبوری ہے کہ وہ اپنے دستور اور اصول کے خلاف بی جے پی کی حمایت کر رہا ہے۔
تنویر حسن نے کہا کہ اودے نارائن چودھری جو پہلے جے ڈی یو میں تھے انہوں نے جے ڈی یو کے دستور کی کاپی پھاڑ کر کہا کہ جے ڈی یو اب دو حصوں میں تقسیم ہونے والا ہے۔
پارٹی کے اندر اختلافات بڑتے جا رہے ہیں کچھ لوگ جے ڈی یو چھوڈ چکے ہیں جبکہ کچھ لوگ چھوڑنے والے ہیں۔