ETV Bharat / state

بغیرعوامی تقریب کی بدھ جینتی منائی گئی - بغیر عوامی تقریب کے بدھ جینتی

بدھ جینتی کی تقریب پہلی بار سادگی کے ساتھ بغیر عوامی تقریب کے ساتھ منائی گئی، مہاتما گوتم بدھ کی 2564 ویں جینتی کے موقع پر مہابودھی مندر میں خصوصی پوجا کی گئی۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : May 7, 2020, 3:39 PM IST

بہار کے ضلع بودھ گیا میں ہر برس بدھ جینتی کے موقع پر ایک شاندار عوامی تقریب منعقد کی جاتی تھی جس میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند شامل ہوا کرتے تھے تاہم رواں برس کورونا وبأ کے سبب بین الاقوامی سیاحتی مقام بودھ گیا سنسان ہے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

مہابودھی مندر میں چند بدھ بھکشوؤں کی جانب سے گوتم بدھ کی 2564 جینتی کی تقریب منائی گئی ہے اور یہاں ہر برس کی طرح آج شام کو بھی دیے روشن کیے جائیں گے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

خیال رہے کہ سات مئی کو بودھیسٹ مذہب کے پیشوا گوتم بدھ کی پیدائش ہوئی تھی۔ بدھ مذہب کے ماننے والوں کے مطابق اسی تاریخ کو بودھ گیا میں پیپل کے درخت کے نیچے گوتم بدھ کو روحانی علم حاصل ہوا اور اسی دن ان کی موت بھی ہوئی تھی۔

لہذا بدھ مت کے پیروکار بدھ جینتی کو تریویدی 'تہری' جینتی کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ مہاتما گوتم بدھ کی زندگی کے تینوں واقعات اسی تاریخ کو پیش آئے تھے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

ہر سال بودھ گیا میں بدھ جینتی کے موقع پر ایک بین الاقوامی پیس مارچ کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے، جس میں دنیا بھر کے بودھ مذہبی رہنما، دلائی لامہ، دنیا کے متعدد ممالک کے عقیدت مند اور سیاح شامل ہوتے ہیں۔

لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے بودھ گیا میں سڑکیں ویران پڑی ہے۔ اس بار بدھ جینتی کے موقع پر کوئی عوامی پروگرام منعقد نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

اس سلسلے میں بودھ بھکشو نے کہا کہ مہابودھی مندر کی دیکھ بھال کرنے والے چند دس پندرہ عقیدت مندوں نے ہی مندر کے احاطے میں بدھ جینتی منائی ہے اور خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پوری دنیا کی کورونا سے حفاظت کی دعا کی گئی ہے۔

بغیر عوامی تقریب کے بدھ جینتی منائی گئی

مندر انتظامیہ کمیٹی کے سکریٹری این دور جے نے کہا کہ اس بار عوامی تقریب منعقد نہیں ہوئی، صبح میں مہابودھی مندر میں خصوصی پوجا کی گئی جس میں چند بودھ بھکشو سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھتے ہوئے شامل ہوئے، مہابودھی مندر میں بدھ مت کے صرف چند پیروکار ان پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.