اس کے پیش نظرلاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹینس پر عمل بہار کے دربھنگہ کے گاؤں میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کی مثال دربھنگہ ضلع کے پنڈاروچ پنچایت میں گزشتہ روز دیکھنے کو ملا۔
اس گاؤں میں برسوں سے ہاٹ لگتا رہا ہے۔ وہیں اس بار اس گاؤں کی ہاٹ میں سب سے بڑی چیز جو دیکھنے کو ملی وہ یہ رہی کہ مقامی لوگوں نے مقامی انتظامیہ کی مدد سے سوشل ڈسٹینس بناتے ہوئے اور سینیٹائزر کا استعمال کرکے ضروری سامان کی خریداری کررہے ہیں۔
اس موقع پر مقامی باشندے نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں یہاں کے لوگ ضرورت کا سامان خریدنے اس ہاٹ پر آتے ہیں۔