ETV Bharat / state

مویشیوں کی اموات سے لوگوں میں تشویش - ارریہ

نگر پریشد حلقہ کے رہیکا ٹولہ وارڈ نمبر 17 میں ایک ساتھ کئی جانوروں کی موت سے شہر میں سنسنی پھیل گئی۔

جانوروں کی موت سے سنسنی
جانوروں کی موت سے سنسنی
author img

By

Published : Apr 1, 2020, 7:53 PM IST

ریاست بہار کے ارریہ میں متعد مویشیوں کی موت سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مرنے والوں میں تین بکری اور ایک گائے کا بچہ ہے۔ یہ سبھی مویشی ایک ہی مالک نارائن چودھری کے ہیں، مویشیوں کی موت سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔

جانوروں کی موت سے سنسنی
مقامی لوگوں کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

اسی ضمن میں کل نگر پریشد کی جانب سے رہیکا ٹولہ میں بھی مختلف جگہوں پر سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا۔

جانوروں کی موت سے سنسنی
جانوروں کی موت سے سنسنی

اسی چھڑکاؤ والی گھاس کھانے سے جانوروں کی موت ہوئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد جانور پالنے والوں میں خوف کا ماحول ہے اور لوگ باہر کے کسی طرح کا چارہ لانے سے گریز کر رہے ہیں۔

ادھر مرنے والے جانور کے مالک نارائن چودھری نے کہا کہ ہم روزانہ گائے بکری کے لئے گھاس کاٹ کر لایا کرتے تھے، آج بھی اسی جگہ سے لانے گئے تھے۔

جانوروں کی موت سے سنسنی
جانوروں کی موت سے سنسنی

مگر مجھے اس کا کوئی علم نہیں تھا کہ اسی جگہ سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے، گھاس کھاتے ہی ایک گھنٹہ کے اندر اندر جانوروں کی موت ہونے لگی۔

نارائن چودھری کی اہلیہ روتے ہوئے کہتی ہیں ہماری روزی روٹی کا یہی سہارا تھا، بکری کا دودھ فروخت کر دو وقت کی روٹی کا نظم ہوتا تھا، مگر اب سب ختم ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.