بہار کے ضلع ارریہ میں سڑکیں سنسان اور دکان بند رہنے سے آوارہ جانوروں کو بھی کھانے کے لالے پر گئے ہیں۔ پہلے دکان اور ہوٹل کھلے رہتے تھے تو ان آوارہ جانوروں کو پیٹ بھر کھانے کو مل جاتاتھا۔ مگر جب سے لاک ڈاؤن ہے تب سے ان کی بھوک مری جیسی نوبت آ گئی ہے.
سڑکوں پر بھوکے گھومنے والے آوارہ جانوروں کو کھانا کھلا رہے ہیں. ڈاکٹر اور ملازمین شہر کے اے ڈی بی چوک، کالی مندی ،زیرو مائل ، چاندنی چوک، مولوی ٹولہ، آزاد نگر ،شیو پوری وغیرہ جگہوں پر گھوم کر آوارہ جانوروں کو ایک جگہ جمع کر کھانا کھلایا.
ضلع پشوپالن افسر ڈاکٹر مکیش کمار مہتا نے بتایا کہ اس لاک ڈاؤن میں انسان کا گزارا کسی نہ کسی شکل میں ہو رہا ہے مگر ان بے زبان جانوروں کے یہ وقت مشکل بھرا ہے، یہ کسی سے مانگ نہیں سکت۔
ان کے لئے کہیں کھانے پینے کا نظم نہیں ہے، اس لئے یونین کے ذریعہ ہم لوگوں نے یہ ایک مہم چلایا ہے کہ شہر میں جہاں بھی بے زبان جانور گھومتے دکھائی دیں گے انہیں کھانا کھلایا جائے گا، یہ مہم لاک ڈاؤن کے ختم ہونے تک چلتا رہے گا.