ETV Bharat / state

بداعتقادی ایسی بھی: سال میں ایک دن پورا گاؤں خالی

بھارت میں مذہبی اعتقاد کی جڑیں بہت مضبوط ہیں، ایسا کہا جاتا ہے کہ گذرتے وقت کے ساتھ فرسودہ خیالات اور مذہبی اعتقاد میں شدت کے بجائے نرمی پیدا ہوئی ہے تاہم بہار کے مغربی چمپارن کے ضلع ہیڈ کوارٹر بیتیا اور بگہا تحصیل میں آج بھی ایک ایسا گاؤں آباد ہے، جس کے مذہبی اعتقاد آج بھی برسوں پرانے ہیں۔

بداعتقادی ایسی بھی: سال میں ایک دن پورا گاؤں خالی
author img

By

Published : Jun 21, 2019, 12:04 AM IST

Updated : Jun 21, 2019, 12:09 AM IST

تحصیل بگہا کے اندر نورنگیا نامی گاؤں میں تھارو سماج کے ایسے لوگ بھی آباد ہیں، جو سال میں ایک دن اپنے گاؤں کو خالی کردیتے ہیں اور اپنے مال مویشیوں کو لے کر گاؤں سے باہر چلے جاتے ہیں۔

بداعتقادی ایسی بھی: سال میں ایک دن پورا گاؤں خالی

لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ماضی میں اس گاؤں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آتے اور دماغی بخار، ہیضہ جیسی مہلک بیماری لاحق ہوتی تھی، جس سے بچنے کے لیے قریبی گاؤں کے کسی مذہبی رہنما نے انہیں سال میں ایک دن باہر رہنے کی تلقین کی تھی،

اس وقت سے آج تک نورنگیا نامی اس گاؤں کی پوری آبادی بیساکھ کے مہینے میں ایک دن کے لئے اپنے اہل خانہ کے تمام افراد اور مال مویشیوں کو لے کر گاؤں سے باہر چلی جاتی ہے۔

نومی کے روز یہ لوگ اپنے گھروں میں بغیر تالا لگائے اپنے بچوں اور مال مویشیوں کو لے کر گاؤں سےکافی دور ایک مندر کے پاس چلے جاتے ہیں اور یہیں پر پورا دن گذارتے ہیں۔

اسی دوران وہ اپنے لئے کھانا تیار کرتے ہیں اور وہیں ڈیرہ جمائے رہتے۔ یہ لوگ یہاں اس وقت تک جب تک کہ وہ دن نہ گزر جائے۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
Last Updated : Jun 21, 2019, 12:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.