ETV Bharat / state

لالو۔رابڑی حکومت میں بہار خستہ حال تھا: سشیل - Sushil modi on lalu rabdi

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے ریاست کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی حکومت پر ترقی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کی مدت کار میں ریاست اندھیرے میں تھی اور سڑکیں خستہ حال تھیں۔

Bihar was dilapidated in Lalu-Rabri government: Sushil
لالو۔رابڑی حکومت میں بہار خستہ حال تھا: سشیل
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 10:29 PM IST

سشیل مودی نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ 'تیز ترقی کیلئے اچھی سڑکیں اور وافر بجلی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن لالو۔رابڑی حکومت میں یہ دونوں نداراد تھے۔ بہار اندھیرے میں تھا اور سڑکیں تباہ حال تھیں۔ کوئی یہاں آنا نہیں چاہتا تھا اس لئے سیاحت سمیت تمام صنعتیں اور کاروبار چوپٹ تھیں۔ لاکھوں لوگوں کو روزگارکیلئے نقل مکانی کرناپڑتا تھا'۔

Bihar was dilapidated in Lalu-Rabri government: Sushil
لالو۔رابڑی حکومت میں بہار خستہ حال تھا: سشیل

نائب وزیراعلیٰ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'جو نقل مکانی کے سیاسی گنہگار تھے وہی لاک ڈاﺅن کے وقت دوسری ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کی واپسی کیلئے 1000 بس بھیجنے کے بڑبولے دعوے کر رہے تھے'۔

سشیل مودی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ 'سال 2006 سے پہلے ریاست میں صرف 835 کیلومیٹر دیہی سڑکیں بنی تھیں۔ آج لگ بھگ ایک لاکھ کیلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر ہو چکی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'صرف گذشتہ پانچ سال میں 10287 کیلومیٹر اسٹیٹ ہائی وے کی تعمیر ہوئی ہے'۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب ریاست کے سبھی گاﺅں کو بجلی مل رہی ہے۔ ترقی کی شرح مسلسل دہائی ہندسے میں بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے یہ اعداد و شمار اور تیزی سے بدلتا منظرنامہ لالٹین والوں کو دکھائی نہیں پڑتا لیکن عوام دیکھ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.