ETV Bharat / state

Bihar Waqf Board مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری : چیئرمین وقف بورڈ بہار

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 8:18 PM IST

سچر کمیٹی کی رپورٹ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ تعلیمی اور معاشی پسماندگی کے میدان میں مسلمان دلتوں سے بھی زیادہ پسماندہ ہے جب تک مسلمان تعلیم یافتہ نہیں ہوگا، تب تک ان کی خاطرخواہ فلاح و بہبود ممکن نہیں ہے اس لئے اقلیتوں ، خاص طور پر مسلمانوں کو تعلیم کے میدان میں بیدار ہونا ضروری ہے۔Bihar Waqf Board On Minority Development

مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری : چیئرمین وقف بورڈ بہار

ارریا:سنی وقف بورڈ، بہار کے چیئرمین ارشاداللہ نے آج یہاں ارریہ بیرگاچھی چوک پر منعقدہ ’ تحفظ اوقاف اور تعلیمی کانفرنس ‘ کو خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا بھی احساس رہنا چاہئے کہ ہم ہندوستان میں رہتے ہیں اور اقلیت میں ہیں ۔ ہمارا ملک کنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اور جس کی قومی ہم آہنگی کی تاریخ رہی ہے، اسے ہمیں برقرار رکھنا ہے۔ وقف کی جائیداد کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے ارشاداللہ نے کہا کہ جائیداد وقف کرنے میں واقف کا بنیادی مقصد وقف املاک کا تعلیمی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا رہا ہے۔ لیکن ہملوگ اس قدر غفلت میں پڑگئے کہ ہم نے واقف کے مقصد کو فراموش کردیا اور ہم تعلیم سے غافل ہوگئے۔ اس لئے ہمیں وقف املاک کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کا تعلیمی سرگرمیوں میں استعمال کرنا چاہئے۔

تعلیمی شعبے میں اقلیتوں ، خاص طور پر مسلمانوں کے تعلق سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کما ر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ حکومت بہار نے ریاست کے ہر اضلاع میں اقلیتوں کے بچوں کے لئے اقامتی اسکول قائم کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کثیرالمقاصد ادارے قائم کر رہی ہے۔ جن میں سے کئی اضلاع میں ان اداروں نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ بہار میں امن و سکون کی فضا قائم رکھنے کا نتیش حکومت کو کریڈٹ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں امن کا ماحول قائم کرنے کے لئے اپوزیشن اتحاد کو وزیراعلی نتیش کمار کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:Mirza Ghalib College Gaya مرزا غالب کالج میں یکم مارچ کو خصوصی لیکچر

کانفرنس کو خطاب کرنے والے اہم لوگوں میں میں جنتادل (یو) کے سابق ضلع صدر نوشاد عالم، جنتادل (یو) کے بلاک صدر محمد ضیااللہ، دارالعلوم ارریہ بیرگاچھی کے ناظم مولانا شاہد ، ارریا ضلع اوقاف کمیٹی کے سکریٹری اعجاز اختر وغیرہ شامل تھے۔مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے اس کانفرنس میں شرکت کی اور تعلیم سے متعلق اپنے مسائل چیئرمین کے سامنے پیش کئے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.