ETV Bharat / state

دبنگوں کا اقلیتی کنبہ پر حملہ

ضلع کیمور کے کدرا تھانے علاقے کے سیسوار گاؤں میں منگل کے روز اکثریتی فرقہ کے شہ زوروں نے اقلیتی طبقہ کے ایک کنبہ کی جم کرپٹائی کردی جس میں دو لوگ بری طرح زخمی ہوگۓ۔

دبنگوں کا اقلیتی کنبہ پر حملہ
دبنگوں کا اقلیتی کنبہ پر حملہ
author img

By

Published : May 7, 2020, 2:05 PM IST

کیمور میں شہ زوروں کی پٹائی میں زخمی تمام لوگوں کو علاج کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر کدرا میں داخل کرایا گیا ہے ۔اس واردات کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور اس معاملے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرکے انھیں جیل رسید کردیا۔

دبنگوں کا اقلیتی کنبہ پر حملہ

در حقیقت معاملہ کیوں اور کیسے ہوا اسکی صحیح جانکاری نہیں مل پائی لیکن اس معاملہ کو لیکر کٸ طرح کی بحث جاری ہے ۔خاص کر سوشل میڈیا پر واٸرل ویڈیو میں معاملہ کورونا سے جڑا بتایا جا رہا ہے۔

لیکن کچھ لوگ اسے بچوں کے تنازعہ تو کچھ لوگ بجلی کے تار کو لیکر بتا رہے ہیں۔ پورے معاملہ کی جانچ کدرا پولیس کر رہی ہے۔ سیسوار گاؤں میں ہوۓ دو فریقوں کے بیچ جم کر ہنگامے کے بعد کافی بھیڑ اکھٹا ہو گئی۔لیکن کسی نے بھی معاملہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوۓ جھگڑا ہٹانے کی کوشش نہیں کی۔

دبنگ لاٹھیوں کے ساتھ اپنے گھروں سے باہر آئے اور گلی میں ایک کمزور کنبہ پر لاٹھیاں برسانا شروع کردیا۔اتنا ہی نہیں چھت کے اوپر سے بھی دونوں طرف کے مکانات میں پتھر بازی کی گٸ۔
دوسری طرف پورے واقعے کا ویڈیو مقامی لوگوں نے موباٸل میں قید کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ اس واٸرل ویڈیو میں صاف طور پر ایک فریق کے زریعہ کرونا پھیلانے کی بات کہی جا رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق دونوں فریقوں نے تھانے پہنچ کر ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی۔ دونوں اطراف کے دو افراد کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آگئی اور ایک طرف سے 5 افراد کو گرفتار کیا۔ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھ کر کیمور ایس پی دلنواز احمد نے موہنیاں کے سرکل انسپکٹر کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی ہے۔

کیمور ایس پی دلنواز احمد کا کہنا ہے کہ لڑائی کی ویڈیو وائرل ہونے کی اطلاع ہے۔ ویڈیو دیکھ کر تمام ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے ، 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سب کو جیل بھیجا جارہا ہے۔ موہنیاں انسپکٹر کو تفتیش کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.