ETV Bharat / state

گیا: پنچایت انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری

ضلع گیا کے اتری، مہڑا اور نیم چک بتھانی بلاکس میں پنچایت انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ مرد و خواتین ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، تینوں بلاک میں 2612 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 3:06 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے بتھانی، مہڑا اور اتری بلاک میں پنچایتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ پولنگ بوتھ پر ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہے۔ ووٹنگ کا عمل منصفانہ اور پرامن ماحول میں ہو، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ووٹنگ بوتھس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

دور دراز علاقوں میں ایس ایس بی اہلکار موٹر سائیکلوں پر گشت کر رہے ہیں۔ پر امن اور خوف سے پاک ماحول میں پولنگ کے انعقاد کے لیے سیکٹر مجسٹریٹ، پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع گیا تینوں بلاکس میں 2612 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا جانا ہے۔ ان تینوں بلاکس میں ایک لاکھ 92 ہزار چھ سو 78 ووٹر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔

بتھانی میں مسلم ووٹروں کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ یہاں پندرہ نمبر بوتھ پر قطار میں کھڑے کمال خان نے کہا کہ وہ ترقی کے مسئلہ کے ساتھ اپنا ووٹ استعمال کرنے آئے ہیں۔ عوامی نمائندے علاقے کی ترقی کریں اور حکومت کی اسکیموں کو زمینی سطح پر نافذ کریں اور اس کے فوائد عام لوگوں کو دیں۔ ہم ایسے لوگوں کو اپنے عوامی نمائندے کے طور پر منتخب کریں گے۔

مزید پڑھیں:آٹھویں امیر شریعت کے انتخابی اجلاس کی تیاری مکمل، حفاظت کے سخت انتظامات

اسی طرح یہاں ووٹنگ دینے آئی خواتین کا بھی کہنا ہے کہ ایسے امیدوار کو ووٹ کریں گے جو اپنے گاؤں و علاقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعات کی اطلاع نہیں ہے۔ پرامن ماحول میں ووٹنگ جاری ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.