ETV Bharat / state

Haj Pilgrims گیا سے عازمین حج کا تیسرا قافلہ سوئے حرم روانہ - صداؤں کے ساتھ سوئے حرم روانہ

بہار کے عازمین حج کا تیسرا قافلہ سوئے حرم روانہ ہوگیا۔ آج 144 عازمین روانہ ہوئے جس میں 100 مرد اور 44 خواتین شامل تھیں۔

عازمین حج کا تیسرا قافلہ سوئے حرم روانہ ہوئے

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 11:08 AM IST

گیا: ریاست بہار کے گیا ہوائی اڈہ سے عازمین حج کا تیسرا قافلہ بھی تلبیہ کی صداؤں کے ساتھ سوئے حرم روانہ ہوا۔ تیسرے قافلے کی پرواز پانچ بجے ہوئی۔ اس قافلے میں 144 عازمین تھے جس میں سو مرد اور 44 خواتین تھیں یہاں حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے طعام وقیام کا انتظام ہے۔ رضاکاروں نے عازمین حج کو بڑے احترام کے ساتھ کھانا کھلایا اور پھر کچھ دیر آرام کے بعد بورڈنگ پاس دینے کا سلسلہ شروع ہوا۔ تیسرے قافلہ میں گیا ضلع کے 22 عازمین حج تھے جس کی وجہ سے عازمین حج کے رشتے دار دوست و احباب کی بڑی تعداد اُنہیں رخصت کرنے پہنچے تھی۔

تیسرے دن بھی عازمین حج نے ضلع انتظامیہ ،ایئرپورٹ اتھارٹی کی خوب ستائش کی اور کہا کہ اس بار مزید بہتر انتظامات ہیں۔بہار شریف کے ایک عازم محمد صابر نے گیا ہوائی اڈہ پر انتظامات کے حوالہ سے کہا کہ وہ اس سے پہلے بھی یہاں ايام پرواز کے دوران آچکے ہیں۔ پہلے بھی انتظام بہتر ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ مزید بہتر ہے افسران و ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں سمیت گیا کے رضاکاروں کی جماعت خدمت میں مصروف ہے ۔اللہ انکی خدمت کو قبول فرمائے اور اس کا اجر و ثواب عطا فرمائے ، کھانا بھی بہت ہی عمدہ اور لذیذ تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اچھے انتظامات کی ایک پہچان صفائی ستھرائی بھی ہے ، نگر پریشد بودھ گیا کے صفائی اہلکار صفائی میں مصروف ہوتے ہیں ، بہترین انتظامات کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بحال کیے گئے نوڈل آفیسر حج جیتندر کمار اور ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب نوڈل آفیسر بحال کیے گئے سید تنویر اشرف خود مستعدی کے ساتھ عازمینِ حج کی خدمت کے لئے موجود ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Talk with Gaya Haj Pilgrims ملک کی امن و شانتی کیلئے دعا کریں گے، عازمین حج

موتی کریمی ،شاہد خان نےرضاکاروں کے حوالہ سے کہا کہ سبھی رضاکارانہ طور پر یہاں موجود ہوکر کام کررہے ہیں ہمارا جذبہ عازمین حج کی خدمت کے لیے ہے وقف ہے ، وہیں تیسرے قافلے کی بھی خدمت میں عبدالمحصی کریمی ، نواب خان ، حلیم خان ، سونا خان ، پروفیسر غلام سمدانی ، داؤد پرویز ، عمر الفضل ، صغیر احمد ، محمد انعام ، شکیل احمد ، سونو ، منصور عالم وغیرہ موجود تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.