ETV Bharat / state

بہار: ہولی کے موقع پر مزدور کا بہیمانہ قتل - ضلع بیگو سرائے کے شہر تھانہ علاقہ میں مزدور کا قتل

ضلع بیگو سرائے کے شہر تھانہ علاقہ کے لوهيا نگر محلہ میں بدمعاشوں نے ایک مزدور کا بہیمانہ قتل کر دی۔

بہار: ہولی کے موقع پر مزدور کا بہیمانہ قتل

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 10:22 AM IST

ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے کے شہر تھانہ علاقہ کے لوهيا نگر محلہ میں بدمعاشوں نے ایک مزدور کا بہیمانہ قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لوهيانگر کے رہنے والا مزدور راجیش ساہنی گزشتہ شب ہولی کھیل کر اپنے گھر واپس آ رہا تھا تبھی بدمعاشوں نے اسے پکڑ لیا اور لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو بیگو سرائے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے، معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.