صدر ایس ڈی پی او انوج کمار نے اس واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دیر شام صدر تھانہ حلقہ کے گاؤں میں چند بچے سردی کے سبب دروازے پر آگ سینک رہے تھے اور گھر کے دیگر افراد آنگن میں تھے لیکن اسی دوران وہاں سے گزررہے ایک آٹو ڈرائیور نے اس بچی کے ساتھ ایک چھوٹے بچے کو بھی اپنی آٹو میں بٹھا لیا۔
آٹو ڈرائیور کی شناخت تیتر سہانی کے طور پر ہوئی ہے جو بھاونپور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ ملزم تیتر نے گاؤں سے قریب ایک کلومیٹر دور کھروا اور لکشمی پور گاؤں کے درمیان ایک سنسان جگہ پر ایک باغیچے میں اس پانچ سال کی بچی کے ساتھ ریپ کیا۔
اسی درمیان بچی کے اہل خانہ اسے تلاش کرتے کرتے باغیچے کے پاس پہنچے تو کے چیخنے چلانے کی آواز ان لوگوں نے سنی تب اہل خانہ نے بچی کو لہو لہان کی حالت میں پایا۔
اس واردات کو انجام دینے کے بعد آٹو ڈرائیور دونوں بچوں کو اسی سنسان جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں گاؤں کے لوگ اکٹھا ہوگئے حالات کو دیکھتے ہوئے مقامی پولیس بھی فوراً حرکت میں آگئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آٹو ڈرائیور کو دیر رات گرفتار کر لیا۔ حالانکہ متاثرہ بچی کا علاج ڈی ایم سی ایچ میں جاری ہے۔
اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ ملزم آٹو ڈرائیور کو اس جرم کی سزا کیا اور کب دی جاتی ہے؟