ETV Bharat / state

' بہار کو وزیر اعلی نتیش کمار کی ضرورت ہے'

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 8:25 PM IST

کشن گنج ضلع کے چار اسمبلی حلقہ میں آئندہ 7 نومبر کو انتخاب ہوگا.

بہار کو وزیر اعلی نتیش کمار کی ضرورت ہے
بہار کو وزیر اعلی نتیش کمار کی ضرورت ہے

بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ خان نے کشن گنج شہر کے ایک پرائیوٹ ہوٹل میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے مسلم اقلیتوں کے لئے جو کام کیا ہے وہ تاریخ کے روشن حروفوں میں لکھا جائیگا -

ارشاداللہ خان نے کہا کہ ‘ وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاست بھر می جو ترقیاتی کام کیا ہے اس کی میں لوگوں سے بالخصوص مسلمانوں سے مزدوری مانگنے آیا ہوں۔’

انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام میں مزدور کا پسینہ سوکھنے سے پہلے اس کی مزدوری دینے کی بات کہی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں انصاف کے ساتھ ترقی کا جو وعدہ وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا تھا اسے پورا کیا ہے ۔ترقی و خوشحالی آئی ہے امن و امان کی فضا قائم ہوئی ہے ۔مزید ترقی کی راہ ہموار ہے اب اسے مزید آگے بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے لہذا مسلم اپنا ووٹ نتیش کمار کو دیکر انہیں مظبوط کریں تاکہ یہ امن و امان کی فضا یوں ہی قائم رہے ۔

ارشاداللہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی کی اقلیتوں بالخصوص مسلم اقلیتوں کے تئیں جو محبت و ہمدردی ہے وہ لائق تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے آٹھ سو قبرستانوں کی گھیرابندی کا کام کرایا ۔پورے بہار کے ہر ایک ضلع میں ایک ایک اقلیتی اسکول تعمیر کرائی ۔ملٹی پرپس کثیرالمقاصد عمارت دیا ۔آر جے ڈی کے دور اقتدار میں مدارس کے اساتذہ کرام کو ان کا واجب حق مانگنے پر لاٹھیاں برسائی گئی مگر تنخواہ نہیں بڑھایا گیا جس کے نتیجے میں مدارس کے اساتذہ کرام کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور تھے مگر وزیر اعلی کے انصاف کے ساتھ ترقی کے وعدے کے تحت آج مدارس کے اساتذہ کرام چالیس پئنتالیس ہزار روپئے مہینے کی تنخواہ لے رہے ہیں۔ بجلی سڑک، پل پلئے، صحت پانی، ہریالی لاء اینڈ آرڈر گویا زندگی کے تمام شعبوں میں انقلابی کام کرکے بہار کو ایک نئی پہچان دیکر بہاریوں کا وقار بلند کیا ۔

اس پریس کانفرنس میں جدیو لیڈر شگفتہ پروین، جدیو کے بہار ریاستی جنرل سیکریٹری عبدالباقی، ریاستی نائب صدر رضا عالم دانش، جد یو کے کشن گنج ضلع صدر پروفیسر بلند اختر ہاشمی وغیرہ بھی موجود تھے جہاں انہوں نے کہا کہ اس وقت بہار کو وزیر اعلی نتیش کمار کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ کشن گنج ضلع کے چار اسمبلی حلقہ میں آئندہ 7 نومبر کو انتخاب ہوگا اور اس ضلع کے کوچادھامن اور ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے نتیش کمار کی پارٹ نے جدیو نے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں جن کی حمایت میں بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ خان لوگوں سے ووٹوں کی اپیل کرنے کشن گنج پہنچے ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.