ETV Bharat / state

حج 2024 کے لیے بہار ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے تیاریوں کا آغاز - State Haj Committee preparations for Haj 2024

حج پالیسی 2023 جاری کردی گئی ہے، خبر ہے کہ حج کے لیے تربیتی کیمپ حج بھون پٹنہ میں منعقد ہوگا۔ اس تربیتی کیمپ میں ریاست کے علمائے اکرام، معزز شخصیات، حج ٹرینرس کے ساتھ ساتھ صاحب استطاعت لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ حج آپریشن 2024 کو بہتر ڈھنگ سے انجام دیا جاسکے۔ Bihar State Haj Committee begins preparations for Haj 2024

Bihar State Haj Committee begins preparations for Haj 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 4:10 PM IST

گیا: حج 2024 کے لیے بہار ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، 18 دسمبر 2023 کو پٹنہ حج بھون میں ایک بیداری پروگرام منعقد ہوگا، جس میں ریاست کے علماء کرام، معزز شخصیات، حج ٹرینرس اور صاحب استطاعت لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ تاکہ حج آپریشن 2024 کو بہتر ڈھنگ سے انجام دینے کے ساتھ بہار سے بڑی تعداد میں لوگ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوں اور اس بار کوشش ہے کہ مرکز کی جانب سے بہار کے لیے متعینہ کوٹہ کو پُر کیا جائے۔ کیونکہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران دیکھا گیا ہے کہ بہار کا 25 سے 40 فیصد تک کا کوٹہ خالی رہ جاتا ہے۔ حج 2023 میں بھی 10 ہزار کوٹہ کے بدلے بہار سے قریب 5200 لوگ ہی حج کی سعادت کے لیے روانہ ہوسکے تھے اور یہ تعداد گیا امبارکیشن کے ساتھ ملک کے سبھی امبارکیشن کو ملاکر ہے کیونکہ بہار کے حاجی گیا کے علاوہ کولکاتا، دہلی، بنگلور، راجستھان اور دیگر امبارکیشن پوائنٹ سے بھی روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bihar Haj Committee بہار حج کمیٹی حجاج کرام کے استقبال کے لئے تیار : الحاج عبدا لحق

ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبدالحق نے اس حوالے سے لیٹر جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ حج آپریشن 2024 کے لیے وزرات اقلیتی امور حکومت ہند کے ذریعہ حج پالیسی 2024 موصول ہو چکی ہے۔ حج 2024 کے لیے بہت جلد ہی آن لائن درخواست پُر کرنے کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، اسی مناسبت سے 18 دسمبر 2023 کو 10 بجے دن سے حج بیداری مہم و ترغیب حج کے موضوع پر ایک خصوصی نشست حج بھون پٹنہ میں رکھی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں سبھی اضلاع کے حج معاون حضرات، ضلع کے ذمہ داران حضرات، حج ٹرینرس، تمام دینی تنظیموں اور ملی اداروں کے ذمہ داران، علماء کرام، مفتیان عظام، ائمہ مساجد اور اساتذہ مدارس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ آئندہ 18 دسمبر کو پٹنہ حج بھون میں منعقد پروگرام میں شریک ہوں اور اپنے نیک مشوروں سے نوازیں تاکہ حج آپریشن 2024 کو بہتر ڈھنگ سے نہ صرف انجام دیا جائے بلکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں یعنی کہ جتنا کوٹہ بہار کا ہے وہ پر کیا جا سکے اور اتنی ہی تعداد میں یہاں کے عازمین حج کو جاسکیں۔ واضح ہو کہ ضلع گیا کا ایئرپورٹ بہار کا امبارکیشن پوائنٹ ہے اور یہاں سے عازمین حج کی پرواز اور واپسی ہوتی ہے۔ گیا ضلع کے ذمہ داروں کو پٹنہ حج بھون میں منعقد ہونے والی نشست میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.