ETV Bharat / state

Minority Scholarship اسکالر شپ میں فرضی درخواست پر لگے گی روک

بہار میں محکمہ اقلیتی فلاح کی مختلف اسکالر شپ میں 62 ہزار سے زیادہ درخواستوں پر شک ظاہر کیا گیا ہے۔ان درخواستوں کی دوبارہ سے تصدیق کے ساتھ اسکول و کالجوں کے ذمہ داروں کا بایو میٹرک ادھار تصدیق کا عمل جاری ہے-

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 5:10 PM IST

اسکالر شپ میں فرضی درخواست پر لگے گی روک

گیا: محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں پہلے مرحلے میں پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور بیگم حضرت محل کے تحت ضلع کے تعلیمی اداروں کے پرنسپل، ہیڈ ماسٹروں اور انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر کی بائیو میٹرک تصدیق کی جا رہی ہے۔مالی سال 2023۔2022 کے تحت اسکالرشپ اسکیم کے لیے اس کو انجام دینا ضروری اور لازمی ہے۔

اس سلسلے میں ضلع اقلیتی بہبود دفتر میں باضابطہ کیمپ لگا کر ادھار کی تصدیق اور بایو میٹرک کرایا جا رہا ہے۔ضلع میں قریب 110 ایسے اسکول و کالج ہیں جنکا ادھار لنک اور بایو میٹرک کرایا جا رہا ہے۔ان کے پرنسپل ،ہیڈ ماسٹر اور ادارہ کے نوڈل اقلیتی بہبود دفتر پہنچ کر تصدیق کرانے میں لگے ہیں۔

مرکزی حکومت نے اسکالر شپ سے فرضی درخواست کنندگان کو روکنے کے لیے اس عمل کو انجام دینے کو لازمی بنا دیا ہے۔نوڈل آفیسر جیتندر کمار کے مطابق ضلع گیا کو این ایس پی سے 110 اداروں کی فہرست ملی تھی۔جنکا بایو میٹرک کرایا جانا ہے۔اس کام کو سی ایس سی ،کومن سروس سینٹر،سے انجام دیا جارہا ہے ۔ ان اداروں میں سرکاری و غیر سرکاری اور حکومت سے گرانٹ پانے والے ادارے بھی شامل ہیں۔

کیا ہے معاملہ:

دراصل ملکی سطح پر گیارہ لاکھ کے قریب درخواست شک کے دائرے میں ہیں۔اس میں بہار کے 62 ہزار سے زیادہ درخواست مشکوک ہیں۔ جس کی تصدیق دوبارہ سے کی جارہی ہے۔بہار میں بھی جانچ ہورہی ہے ۔حالانکہ 110 ایسے ادارے جن کے پرنسپل اور نوڈل کا بایو میٹرک ادھار کیا جارہا ہے۔ان میں کئی معروف ادارے ہیں۔وہاں اقلیتی طبقہ کے سینکڑوں اور ہزاروں بچے زیر تعلیم ہیں۔اردو گرلز اسکول ، شتابدی پبلک اسکول ، اقرااسکول ، کیندریہ ودیالیہ سمیت کئی اسکولوں نے اپنا بایو میٹرک ادھار لنک کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dr Imtiaz Honored بہار کے معروف ماہر چشم ڈاکٹر امتیاز کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا

ڈی ایم گیا کے مطابق سبھی درخواست کنندگان کی بایو میٹرک ادھار کی تصدیق ہوگی۔ ساتھ ہی نوڈل اور پرنسپل و ہیڈماسٹروں کا بھی بایو میٹرک ادھار کی تصدیق ہوگی ، تصدیق اور جانچ کی رپورٹ اگست ماہ کے آخر تک دینا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.