دربھنگہ: آل انڈیا کسان مہاسبھا کی دربھنگہ ڈسٹرکٹ کمیٹی کے بینر تلے کھاد کی قلت کے خلاف ایک احتجاجی مارچ لکی ٹریڈرز جمال چک کے قریب سے NH-57 سے ہوتے ہوئے مارکیٹ سمیتی کے گیٹ تک نکالا گیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور فرٹیلائزر کے وزیر مانڈویا کا پتلا جلایا گیا۔ احتجاجی مارچ کی قیادت آل انڈیا کسان مہاسبھا کے ضلع صدر ابھیشیک کمار، ضلع سکریٹری دھرمیش یادو، ضلع نائب صدر کیشری کمار یادو، پروین یادو، کو ملکانت یادو اور ناتھونی یادو نے کی۔ Protest in Darbhanga Against Shortage of Fertilizers
اس موقعے پر کیشری کمار یادو نے کہا کہ ابھی مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو کاشتکاروں کی فکر نہیں ہے۔ پورے بہار و دربھنگہ ضلع میں سیلاب کی وجہ سے دھان کی فصل برباد ہو گئی۔ اس کے لئے وقت پر کھاد دستیاب نہیں ہوا۔ گیہوں کی بوائی ایک ماہ پہلے کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:Toddler Mauled to Death By Dogs نوئیڈا میں معصوم بچے کو کتے نے کاٹا، بچے کی موت کے بعد ہنگامہ
انہوں نے کہا کہ گیہوں کی بوائی ایک ہفتہ اور پندرہ دن میں ختم ہو جائے گی لیکن کھاد اور یوریا کی قلت کے باعث کاشتکار مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ احتجاجی ریلی میں پتلا جلانے میں لکشمن پاسوان، وشال مانجھی، گووند یادو، مو جمشید کمار، کیلاش پاسوان، دیوان ساہنی، مو سرفراز، رامبھروس یادو، جے رام یادو، نتیش کمار یادو، رام پراویش یادو، ونود بھارتی، سنجیت رام وغیرہ شامل تھے۔ The All India Farmers Union has criticized the Union Minister for Agriculture and Fertilizers over the shortage of fertilizers in Darbhanga