ETV Bharat / state

گیا: سی اے اے و این آرسی کی مخالفت میں سڑک پر مظاہرہ

شہری ترمیمی قانون اور این آرسی کی مخالفت میں راشٹریہ جنتادل اور دیگر حزب اختلاف کی پارٹیوں کی جانب سے آج ریاست گیر بند کو لیکر رہنما وکارکنان سڑک پر اترکر مظاہرہ کررہے ہیں۔ بندی کو پیش نظر پولیس کے پختہ انتظامات ہیں۔

سی اے اے و این آرسی کے خلاف مظاہرہ
سی اے اے و این آرسی کے خلاف مظاہرہ
author img

By

Published : Dec 21, 2019, 3:18 PM IST

ضلع گیا میں آج صبح سے حزب اختلاف کی پارٹیوں کے لیڈران وکارکنان سڑک پراتر کر سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت کررہے ہیں۔

سی اے اے و این آرسی کے خلاف مظاہرہ، دیکھیں ویڈیو

جگہ۔ جگہ سڑک پر آگ زنی و جام کرکے احتجاج ومظاہرہ کیا جارہاہے، سی اے اے واپس لو، ملک میں مذہبی تفریق بند کرو، روزگار کے مواقع پیدا کرو، بابا صاحب ہم تیرے آئین کوبچائیں گے جیسے فلک شگاف نعرے بازی کی جارہی تھی۔

گیاشہر میں آرجے ڈی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سریندر پرساد یادو اور صوبائی جنرل سکریٹری عزیراحمد خان، کانگریس کے سینئرلیڈر پروفیسر وجے کمار میٹھو ، رالوسپا کے ضلع صدر ونے کمار ، بھیم آرمی کے صوبائی نائب صدر منان خان بھی سڑک پراتر کر بند کراتے نظر آئے۔

بندی کو لیکر صبح سے ہی پولیس وانتظامیہ حرکت میں ہے۔ جگہ جگہ پر فورس کی تعیناتی کے ساتھ گشتی ٹیم کوبھی تعینات کیاگیا ہے۔

ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے سی آرپی ایف اور ایس ایس بی کے دستہ کوبھی لگایاگیا ہے۔

ایس ایس پی راجیومشرا نے کہاکہ پرامن ماحول میں احتجاج کرنے والوں کوکسی طرح کی پریشانی پولیس کی جانب سے نہیں ہوگی، تاہم لاء اینڈ آرڈر کی بگاڑنے کی کوشش ہوئی تو پولیس شرارتیوں کوبخشے گی بھی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بندی کولیکر ضلع بھر میں پولیس سڑکوں پر ہے اور امن وقانون کی صورتحال برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

آرجے ڈی لیڈر عزیراحمد خان نے بتایا کہ ضلع کے باشندے اپنی مرضی سے بندی کو کامیاب بنانے میں لگے ہیں، دوکانیں نہیں کھلی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس قانون سے ملک کوتقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر سریندر یادو پرساد یادو نے کہاکہ بی جے پی لاکھ کوشش کرلے ملک کو حزب اختلاف کی پارٹیاں اور بھارتی شہری ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ ملک خطرناک دور سے گزررہاہے۔

کانگریسی لیڈر پروفیسر وجے کمار میٹھو نے کہاکہ آرجے ڈی کی بندی کو سبھی پارٹیوں کی حمایت ہے اور بندی پرامن ماحول میں آگے بڑھ رہی ہے۔

Intro:سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت میں راشٹریہ جنتادل اور دیگر حزب اختلاف کی پارٹیوں کی جانب سے آج ریاست گیر بندی کو لیکر لیڈران وکارکنان سڑک پر اترکر مظاہرہ کررہے ہیں ۔ بندی کو لیکر پولیس کے پختہ انتظامات ہیںBody:ضلع گیا میں آج صبح سے حزب اختلاف کی پارٹیوں کے لیڈران وکارکنان سڑک پراتر کر سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت کررہے ہیں ، جگہ جگہ سڑک پر آگ زنی و جام کرکے احتجاج ومظاہرہ کیا جارہاہے ، سی اے اے واپس لو ، ملک میں مذہبی تفریق بند کرو ، روزگار کےمواقع پیدا کرو ، بابا صاحب ہم تیرے آئین کوبچائیں گے جیسے فلک شگاف نعرے بازی کی جارہی تھی ۔گیاشہر میں آرجے ڈی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سریندر پرساد یادو اور صوبائی جنرل سکریٹری عزیراحمد خان ، کانگریس کے سنیئرلیڈر پروفیسر وجے کمار میٹھو ، رالوسپا کے ضلع صدر ونے کمار ، بھیم آرمی کے صوبائی نائب صدر مننان خان بھی سڑک پراتر کر بند کراتے نظر آئے ۔بندی کو لیکر صبح سے ہی پولیس وانتظامیہ حرکت میں ہے ۔جگہ جگہ پر فورس کی تعیناتی کے ساتھ گشتی ٹیم کوبھی تعینات کیاگیا ہے ۔ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے سی آرپی ایف اور ایس ایس بی کے دستہ کوبھی لگایاگیا ہے ۔
ایس ایس پی راجیومشرا نے کہاکہ پرامن ماحول میں احتجاج کرنے والوں کوکسی طرح کی پریشانی پولیس کی جانب سے نہیں ہوگی تاہم لاء اینڈ آرڈر کی بگاڑنے کی کوشش ہوئی تو پولیس شرارتیوں کوبخشے کی بھی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بندی کولیکر ضلع بھر میں پولیس سڑکوں پر ہے اور امن وقانون کی صورتحال برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہےConclusion:آرجے ڈی لیڈر عزیراحمد خان نے بتایا کہ ضلع کے باشندے اپنی مرضی سے بندی کو کامیاب بنانے میں لگے ہیں ، دوکانیں نہیں کھلی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس قانون سے ملک کوتقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ڈاکٹر سریندر یادو پرساد یادو نے کہاکہ بی جے پی لاکھ کوشش کرلے ملک کو حزب اختلاف کی پارٹیاں اور ہندوستانی شہری ٹوٹنے نہیں دیں گے ۔ ملک خطرناک دور سے گزررہاہے ۔کانگریسی لیڈر پروفیسر وجے کمار میٹھو نے کہاکہ آرجے ڈی کی بندی کو سبھی پارٹیوں کی حمایت ہے اور بندی پرامن ماحول میں آگے بڑھ رہی ہے
بائٹ ۔ایس ایس پی راجیومشرا،
بائٹ عزیراحمدخان
بائٹ سریندرپرساد یادو
بائٹ پروفیسر وجے کمار میٹھو
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیا بہار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.