پٹنہ: بہار کی سیاست میں واضح تبدیلی سے پرجوش آر جے ڈی کارکنان بڑی تعداد میں تیجسوی یادو کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں Crowd Outside Tejashwi Yadav Residence۔ تیجسوی یادو رہائش گاہ کے اندر اپنے تمام اراکین اسمبلی و اراکین پارلیمان کے ساتھ میٹنگ میں مصروف ہیں۔ عظیم اتحاد کے کارکنان میں اس بات کی خوشی ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک بار پھر سے عظیم اتحاد کا حصہ ہوں گے جس سے بہار ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔' Bihar Political Crisis
تیجسوی یادو کی رہائش گاہ کے باہر بہار کے مختلف اضلاع سے آئے کارکنان کا ہجوم قابل دید ہے۔ سمستی پور سے آئے راہل یادو نے کہاکہ تیجسوی یادو کے وزیر اعلیٰ بننے سے زیادہ اہم بہار سے بی جے پی کو ختم کرنا ہے، جس نے بہار کے ماحول کو فرقہ وارانہ ماحول میں رنگنے کی کوشش کی ہے۔ نتیش کمار کے عظیم اتحاد کے جانے کے بعد سے اتحاد کمزور پڑ رہا تھا مگر اب پہلے کی طرح اتحاد مضبوط ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہی ہوں ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، تیجسوی یادو اس سے پہلے بھی نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال کے ہیں پھر دوبارہ سے سنبھالیں گے۔' سیوان سے تعلق رکھنے والے انیل شرما نے کہاکہ ہم لوگوں کی دعائیں قبول ہوئیں، بہار میں ایک بار نتیش اور تیجسوی یادو کی قیادت میں غریبوں کی سرکاری ہوگی، بی جے پی کی حکومت میں غریبوں کا برا حال ہے، مہنگائی شباب پر ہے، نوجوان بے روزگار ہے، مگر جیسے ہی تیجسوی یادو کی حکومت بنے گی، انہوں نے جو دس لاکھ نوکری کا وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوگا جس سے بے روزگار نوجوان روزگار سے جڑ سکیں گے۔'
مزید پڑھیں: