ETV Bharat / state

ہوش کے ناخن لیں نتیش کمار: اویسی

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے بہار کے وزیراعلی نتیش کمار پر زور دیا کہ وہ ملک اور باشندگان ملک کی خاطر بی جے پی سے الگ ہو جائیں۔

اویسی نے نتیش کمار سے بی جے پی سے الگ ہونے کی اپیل کی

author img

By

Published : Dec 30, 2019, 1:05 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے ملک کی خاطر بی جے پی سے تعلقات ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اویسی بہار کے ضلع کشن گنج میں شہریت ترمیمی ایکٹ(سی اے اے) اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر) کے خلاف عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

اویسی نے نتیش کمار سے بی جے پی سے الگ ہونے کی اپیل کی

اویسی نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ عام سیاستدان نہیں ہیں، نتیش کمار ان لوگوں کو چھوڑ دیں، بی جے پی سے خود کو الگ کریں، ہم سب آپ کا ساتھ دیں گے۔ آپ نے بہار میں اپنا نام بنا لیا ہے، بی جے پی کو ملک کی خاطر چھوڑیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'کیا آپ کے پاس دل نہیں ہے؟ آپ اپنی آنکھیں کیسے بند رکھ سکتے ہیں؟ آپ کسی ایسے قانون کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں جو مذہب کی بنیاد پر امتیاز برتتا ہو۔ میں جانتا ہوں کہ وہ آپ کو مرکز میں کابینہ کا عہدہ دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ آئین سے سمجھوتہ نہ کریں اور غریبوں کی لاشوں پر نہ چلیں۔

اویسی نے کہا کہ 'میں آپ سے این پی آر کے خلاف آرڈر کے ساتھ آنے کی درخواست کر رہا ہوں۔ یہ حکم پاس کریں کہ این پی آر کو بہار میں نافذ نہیں کیا جائے گا'۔

شہریت ترمیمی قانون 2019 میں ہندو، عیسائی، سکھ، بدھ اور پارسی پناہ گزینوں کو پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھارت شہریت دے گا، جو 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے قبل بھارت میں داخل ہوا تھا۔ این آر سی سے غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

'مذہب کے نام پر تفریق نہیں ہونے دی جائے گی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.