ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع کے بہادرپور تحصیل کمرولی اپ گریڈ ہائی اسکول کیمپس کے کوارنٹائن سنٹر میں 45 سالہ ونود یادو نام کے ایک شخص نے گلے میں تولیہ کا پھندا بنا کر خودکشی کر لی ہے۔
وہ آنجہانی برجنندن یادو کا لڑکا تھا، یہ واقعہ سوموار کو 4 بجے سام کو پیس آیاجہاں اسکول کی کھڑکی سے پھندے سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد کی گئی ۔
واقعہ سامنے آتے ہی انتظامی سطح پر ہڑکمپ مچ گیا۔ غور طلب ہے کہ اسکول میں ونود یادو کے علاوہ دو دیگر نوجوان جو اتر پردیس اور دہلی سے آئے تھے ۔
اسے مختلف آئسولیشن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔موصولہ اطلاع کے مطابق متوفی ونود یادو اپنی اہلیہ سنگیتا دیوی اور بڑا لڑکا پروین کمار کو دہلی میں چھوڑ کر لاک ڈاؤن کے دوران دس اپریل کو اپنے گاؤں پہنچا تھا جسے اسی دن انتظامیہ نے موجودہ صورتحال کے تحت 14 دنوں کے لئے کمرہ نمبر تین میں کوارنٹائن کر دیا تھا۔
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر دربھنگہ اور ایس ایس پی نے جائے واردات پر پہنچ کر تفتیش کی اور متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا۔
ونود یادو کے گھر والوں نے ضلع انتظامیہ کو بتایا کہ وہ پہلے سے ٹی بی کی بیماری سے متاثر تھا جس کو لیکر بھی پریشان تھا۔وہیں ضلع انتظامیہ نے متوفی کے اہل خانہ کو ہر ضروری امداد دلانے کی بات کہی -