ETV Bharat / state

اقلیتوں کے تئیں حکومت کے دعوی کھوکھلے:پریم چندر مشرا - کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل پریم چندر مشرا

بہار قانون ساز کونسل کے بجٹ اجلاس کا دسواں دن ہے۔اس اجلاس کے دوران کانگریس رہنما پریم چندر مشرا نے اقلیتوں کے تئیں حکومت کے رویہ پر نکتہ چینی کی۔

اقلیتوں کے تئیں حکومت کے دعوی کھوکھلے:پریم چندر مشرا

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 3:04 PM IST

کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل پریم چندر مشرا نے اقلیتی فلاح کی حقیقت بیان کرتے ہوئے حکومت کے دعوے کو کھوکھلا قرار دیا۔بہار قانون ساز کونسل میں اقلیتی فلاح و بہبود پر حکومت کے دعوٰی اور بجٹ پر ہورہے مذاکرات کے دوران کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل پریم چندر مشرا نے کہا کہ مسلمانوں کے اندر خوف پیدا کر انکے فلاح کی بات بے معنی ہے، کیونکہ حکومت این آر سی جیسے قانون کو نافذ کر رہی ہے۔

اقلیتوں کے تئیں حکومت کے دعوی کھوکھلے:پریم چندر مشرا
مشرا نے بجٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 562 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش تو کیا لیکن کیا حکومت یہ بتائے گئی کہ گزشتہ برسوں میں بجٹ کے لیے جو رقم مختص کیے گئے تھے، حکومت نے پورے پیسے خرچ کیوں نہیں کیے۔حکومت نے کئی منصوبے کا تعارف کروایا لیکن تمام منصوبے اب تک پوری طرح نافذ نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے اردو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہونے کے باوجود حکومت نے اردو کو اسکولوں میں اختیاری مضمون بنا دیا ہے۔ یہ کیسی ترقی ہے۔ریاست کے تمام ٹریننگ کالجوں میں اردو کے ٹیچر نہیں ہیں۔ وزیراعلٰی نے کئی بار ریاست کے 72 ہزار اسکولوں میں اردو اساتذہ کے بحالی کی بات کہی تھی مگر اب بھی 32 ہزار سے زائد اردو اساتذہ کی اسامی خالی ہیں۔

مشرا کہا کہ حکومت نے 6 ہزار قبرستانوں کی چہار دیواری کی تعمیر کی بات کہی ہے۔ لیکن ریاست میں 12 ہزار قبرستان ہیں، ابھی بھی 6 ہزار سے زائد قبرستانوں کی گھیرا بندی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی مسیحائی کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے کشن گنج میں اے ایم یو کو قائم نہیں کیا۔پریم چندر مشرا جب بول رہے تھے اس دوران جے ڈی یو کے مسلم اراکین سمیت کئی اراکین انہیں روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.