ETV Bharat / state

Dr Sanjay Paswan on Minority: بھاجپا رہنما پر بریانی کے بہانے مسلم ووٹروں کو لبھانے کا الزام - سابق وزیراعلیٰ اور مجاہد آزادی عبدالقیوم انصاری

قانون ساز اسمبلی کے انیکسی ہال میں منعقد بہار کے سابق وزیر اعلیٰ عبدالقیوم انصاری یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھاجپا کے سابق مرکزی وزیر و رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر سنجے پاسوان نے کہا کہ وزیراعظم اقلیتوں کے تئیں ہمیشہ سے فکر مند رہے ہیں، آپ ہمیں خود سے الگ نہ سمجھیں، اب ہم سبھی لوگ ایک دسترخوان پر بیٹھ کر بریانی کھائیں گے، اور جن لوگوں تک بریانی نہیں پہنچتی ہے وہاں پہنچائیں گے۔ Dr Sanjay Paswan on Minority

بھاجپا رہنما پر بریانی کے بہانے مسلم ووٹروں کو لبھانے کا الزام

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 4:52 PM IST

بھاجپا رہنما پر بریانی کے بہانے مسلم ووٹروں کو لبھانے کا الزام

پٹنہ : ریاست بہار کے قانون ساز اسمبلی میں سابق وزیراعلیٰ اور مجاہد آزادی عبدالقیوم انصاری کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران بی جے پی کے رہنماوں نے اقلیتی طبقے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے کاموں کو لے کر اہم بات کہی ۔

اسی درمیان بی بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے پاسوان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بہت پہلے کہہ چکے ہیں سب کا ساتھ سب کا وکاش کی بدولت ملک آگے بڑھے گا۔ہم وزیراعظم کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہییں۔

انہوں نے کہاکہ خطہ افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے ان لوگوں تک بھی پہنچیں گے جنہیں بریانی نصیب نہیں ہوتی، ایک سوال کے جواب میں کہ بھاجپا حیدرآبادی بریانی کی نقل کر رہی ہے، ہم لوگ حیدرآبادی بریانی نہیں بلکہ پٹنہ کی بریانی مسلمانوں کے ساتھ مل کر کھائیں گے.

یہ بھی پڑھیں:Bhagalpur Deputy Collector Komal Kiran اردو کی چاشنی کبھی اس کو زوال پذیر نہیں ہونے دے گی

ڈاکٹر سنجے پاسوان نتیش کمار کے ذریعہ خصوصی ریاست کا درجہ مطالبہ کئے جانے پر کہا کہ مرکزی حکومت ہمیشہ سے بہار کو ترجیحی دیتی رہی ہے، مودی حکومت نے بہار کو کیا نہیں دیا، کل تک نتیش کمار ہمارے ساتھ تھے تو بہار میں ترقی ہو رہا تھا۔ آج علیحدگی اختیار کرنے کے بعد مرکزی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بہار میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جبکہ صحیح بات یہ ہے کہ بہار میں کی ترقی میں مرکزی حکومت کا مکمل تعاون ملتا رہا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.