ETV Bharat / state

'سفر حج سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی'

ملک بھر میں حج کے مقدس سفر کے لیے تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے، عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ اور دیگر پروگرامز کا بھی آغاز ہوچکا۔

author img

By

Published : Jun 30, 2019, 8:55 PM IST

متعلقہ تصویر

بہار کے وزیر برائے محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود محمد خورشید اور داخلہ سکریٹری عامر سبحانی نے آج گیا ایئر پورٹ کا جائزہ لیا۔
گیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حج کے سفر کی تیاری زوروں پر ہے۔ تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بہار کے وزیر برائے محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود محمد خورشید اور داخلہ سکریٹری نے ایئر پورٹ کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد خورشید نے کہا کہ تین جولائی تک تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی۔

متعلقہ ویڈیو

محمد خورشید نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اگر ممکن ہو تو پنڈال میں اے سی لگا دیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے غسل خانہ، وضو خانہ اور بیت الخلاء کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹرٹ ابھیشیک نے محمد خورشید کو باقی تمام تیاریوں سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔

اس موقع پر محمد خورشید، عامر سبحانی کے علاوہ مگدھ کمشنر، ڈی ایم اور ایس ایس پی بھی موجود تھے۔

Intro:حج سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گے: محمد خورشید

Body:بہار کے مانوریٹی ویلفیئر منسٹر محمد خورشید اور داخلہ سکریٹری عامر سبحانی نے آج گیا ایئرپورٹ کا جائزہ لیا۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.