ETV Bharat / state

دربھنگہ: پیٹ کے لیے نقل مکانی کو آج بھی مجبور ہے مزدور - بہار نیوز

مرکزی حکومت ہو یا صوبائی حکومت خواہ وہ جتنے بھی دعوے کر لے لیکن آج بھی مہاجر مزدور نقل مکانی کرنے کو مجبور ہیں، اس کی مثال آج بروز منگل دربھنگہ میں دیکھنے کو ملی۔

نقل مکانی کو آج بھی مجبور ہے مزدور
نقل مکانی کو آج بھی مجبور ہے مزدور
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 7:04 PM IST

دربھنگہ ضلع کے بینی پور تحصیل کے دیورام امیٹھی پنچایت،باتھو رڈھیام پنچایت و دیگر دوسرے پنچایتوں کے درج سے زائد مہاجر مزدور اپنے آبائی گاؤں سے صوبہ ہریانہ کے کروکچھیتر کے لیے گئے۔

دیکھیں ویڈیو

دراصل یہ لوگ وہاں ابھی دھان کی فصل کی بوائی کا کام کریں گے

ای ٹی وی بھارت سے محمد نعیم نے کہا کہ مجھے کورونا سے زیادہ فکر بھوکے رہنے کی ہے، اگر ہم وہاں نہیں جائیں گے تو ہمارے گھر والے بھوکے رہیں گے، اگر مجھے اپنے یہاں روزگار ملتا تو میں دوسری ریاست جانے کو کیوں مجبور ہوتا۔

ایک اور مزدور نے بتایا کہ ہمارے پاس بھی کوئی کام اپنے پنچایت میں نہیں ملتا ہے، میں پچھلے دو مہینے سے زیادہ دنوں تک لاک ڈاون میں رہ گیا۔ لیکن اہل خانہ کی پرورش کے لئے مجھے نقل مکانی کرنی پڑ رہی ہے۔ یہاں اگر روزگار ملتا تو مجھے باہر جانے کی کیا پڑی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.