ETV Bharat / state

بہار میں جلد بنے گی کھادی پالیسی: شاہنواز

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:46 PM IST

بہار کے وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے ریاست کی تمام کھادی کمیٹیوں اور گرام ادیوگ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھادی گرام ادیوگ کو فروغ دے کر اس میں زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کیلئے جلد ہی پالیسی بنے گی۔

سید شاہنواز حسین
سید شاہنواز حسین

ریاست بہار کے وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے آج کہا کہ کھادی میں زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کیلئے جلد ہی کھادی پالیسی کے ساتھ ہی ایک ایسی ویب سائٹ بنائی جائے گی جس کے توسط سے ریاست کے سبھی کھادی ادارے کپڑے اور دیگر گرام ادیوگ مصنوعات کو آسانی سے فروخت کرسکیں گے ۔

مسٹر حسین نے جمعرات کو ریاست کی تمام کھادی کمیٹیوں اور گرام ادیوگ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھادی گرام ادیوگ کو فروغ دے کر اس میں زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کیلئے جلد ہی پالیسی بنے گی۔ ریاست کی کھادی پالیسی سبھی کھادی کمیٹیوں کے مشورے طلب کر کے بنائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و بیرون ملک میں کھادی کپڑوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔

وزیر صنعت نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر ملک میں منعقد ہونے والے 75 میلوں میں کھادی مصنوعات کو زبردست طریقے سے فروغ دیا جائے گا۔ کھادی ، ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس میں روزگار تخلیق کے بیشمار امکانات ہیں۔ اس میں لاکھوں روزگار پیدا ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لئے تمام کھادی کمیٹیوں کو متحد ہوکر مشن موڈ میں کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اور ریاستی حکومت ریاست میں کھادی کو فروغ دینے کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کیلئے تیار ہے اور کر بھی رہی ہے ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.