اس کے علاوہ ایمس پٹنہ، این ایم سی ایچ گیا اور جے ایل ایم این سی ایچ بھاگلپور میں بھی سمپل کے جانچ کے لیے سینٹر بنانے کی اپیل مرکز سے کی گئی ہے۔
ریاستی وزیر صحت منگل پانڈے نے کورونا کے لیے کی جارہی تیاریوں کے سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں آر ایم آر آئی، آئی جی آئی ایم ایس اور اور ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ میں کورونا کے بلڈ سیمپل کی تحقیقات ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ ایمس پٹنہ، این ایم سی ایچ گیا اور جے ایل ایم این سی ایچ بھاگلپور میں بھی سمپل کے جانچ کے لیے سنٹر بنانے کی اپیل مرکز سے کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہسپتالوں، میڈیکل کالجز اور جانچ مراکز میں آر این اے ایکسٹریشن کٹ، وی ٹی ایم، پی پی ای، این 95 ماسک، تھری لیئر ماسک، صابن اور سینٹائزر جیسے ضروری سامان کو مہیا کرایا جارہا ہے۔
منگل پانڈے نے کہا کہ نہ صرف بہار اور ہندوستان بلکہ پوری دنیا اس سنگین عالمی وبأ کورونا سے متاثر ہے۔
مرکزی اور ریاستی حکومت لوگوں کو اس وائرس کے اثرات سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے. ایسے حالات میں عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومت کا تعاون کریں. اس کے لئے لاک ڈاؤن پر پوری طرح سے عمل کریں۔
لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھیں زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہنے کی کوشش کریں ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ پانچ اپریل کو رات 9 بجے وزیراعظم کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے کرونا کے خلاف اس کوشش میں حصہ دار بنیں۔